کمپلائنس کے لیے Jazz کا غیر مشروط عزم ہماری بنیادی قدر ’’صداقت‘‘ کا لازمی حصہ ہے۔ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ کمپلائنس اور دیانتداری کا کلچر کارکردگی میں اضافہ کرتا ہے جس کا فائدہ کمپنی کی مالی حالت کے ساتھ شیئر ہولڈر کے فائدے کی شکل میں ہوتا ہے۔ ہمارا یہ طرز عمل دیانتداری کے لیے ہمارے عزم کا بھی اظہار ہے جس پر ہم اپنے معمول کے کاموں میں عمل کرتے ہیں۔ اعلیٰ اخلاقی اصولوں پر چلنا نہ صرف صحیح راستہ ہے یہ فریم ورک ہمیں اپنا کام زیادہ موثر انداز میں کام کرنےکا موقعہ بھی دیتا ہے۔
ہمارا کارپوریٹ کمپلائنس پروگرام (Corporate Compliance Program) ایک منظم سوچ کا نام ہے جس کے تحت کمپلائنس کی تمام ضرورتوں کو روزمرہ کے کاروباری معاملات کا حصہ بنایا جاتا ہے، ہمارے ملازمین اور بیرونی سٹیک ہولڈر تمام کاروباری پہلوں کے آغاز سے ہی کمپلائنس کی ضرورتوں پر نظر رکھ سکتے ہیں۔ ہم اس بات پر بھی یقین رکھتے ہیں کہ اخلاقی اصولوں پر ایماندارانہ کاروباری لین دین کے ذریعے نہ صرف ہم اعلیٰ ترین ٹیلنٹ بھرتی کر سکتے ہیں بلکہ بیرونی سٹیک ہولڈرز اور پارٹنرز کے شفاف اںتخاب کو بھی یقینی بنا سکتے ہیں۔
Jazz ہمیشہ اعلیٰ اخلاقی اصولوں پر عمل کرنے کا عزم رکھتا ہے۔ ہم اپنے تمام لین دین ۔ اندرونی اور بیرونی ۔ میں صاف گوئی، ایمانداری، دیانتداری اور احترام مدنظر رکھتے ہیں۔ ہم اپنی توقعات کا ہمیشہ بہترین اور صاف انداز میں اظہار کرتے ہیں اور فیڈبیک کو شفاف اور محترم طریقے سے پہنچاتے ہیں کیونکہ ہمارا یقین ہے کہ اخلاقیات اور دیانتداری کسی بھی کمپنی کی کامیابی کے لیے لازمی ہوتی ہیں۔ یہ نکات ہمارے ضابطہ اخلاق میں بھی ظاہر ہوتے ہیں۔
Jazz میں کمپلائنس محض ایک کاغذی کارروائی یا رسمی کام نہیں، یہ ہماری کامیابی کی کنجی ہے۔ ہم صرف عمل کرنے کے لیے قاعدے نہیں کرتے اور نہ ہی زبردستی نافذ کرتے ہیں، بلکہ ہم ایک ایسا فریم ورک بنا رہے ہیں جو ہمارا تعارف ایک ایسی کمپنی کے طور پر کرائے جو دیانتداری اور اعلیٰ اخلاقی اصولوں کے ساتھ مستقبل میں نئی کامیابیاں سمیٹے گی۔
اعلیٰ اخلاقی اصولوں کے کلچر کے لیے ہمارا عزم بطور کمپنی ہمارا مقام اور اس پر لوگوں کا اعتماد قائم رکھتا ہے۔
اپنے بزنس میں مجموعی انقلاب اور اس سلسلے کو مسلسل جاری رکھنے کے لیے ہم نے Jazz کو ایسی کمپنی اور برانڈ کے طور پر قائم کیا ہے جو دیانتداری پر یقین رکھتی ہے۔ ہمارا کام اس بات کا اظہار ہے کہ دیانتداری ہماری کامیابی کی اسی طرح بنیاد ہے جس طرح کمپنی کا کوئی بھی دوسرا شعبہ۔
نیک تمنائیں،
عامر ابراہیم
کسی مسئلے کی اطلاع آپ جتنی جلد دیں گے اس کا حل بھی اسی قدر آسان ہو گا۔ اگر کوئی الجھن ہو تو مشورہ کرنے سے مت گھبرائیں۔ اپنے سوالات کے جواب کے لیے آپ ہم سے بات کر سکتے ہیں:
[email protected]
گروپ کمپلائنس کی سرپرستی میں
لوکل کمپلائنس ای میل:
[email protected]