خلاصہ

ای سِم ایک جدید سِم ٹیکنالوجی ہے جو آپ کے فون کا حصہ بن کر کسی فزیکل سِم فون میں لگائے بغیر آپ کا نمبر ایکٹیویٹ کر دیتا ہے۔

ای سم فیچر کے ساتھ آپ ایک سے زیادہ نمبر محفوظ اور ایکٹیویٹ کر سکتے ہیں۔

اس کے ذریعے فزیکل سِم تبدیل کیے بغیر آپ Jazz ہی کے مختلف نمبر آسانی سے سوئچ کر سکتے ہیں۔

رجسٹریشن اور ایکٹیویشن کا طریقہ

  • اپنے نمبر پر ای سم رجسٹر کرنے کے لیے اپنے قریبی Jazz ایکسپرینس سنٹر، فرنچائز یا ریٹیلر کے پاس جائیں۔
  • رجسٹریش کے بعد آپ کو ایک واؤچر پر QR کوڈ جاری کیا جائے گا۔
  • اپنا فون انٹرنیٹ سے منسلک کریں۔
  • میں جائیں۔ Settings > Cellular.
  • ”Add Cellular Plan“ منتخب کریں جس پر آپ کے فون کا کیمرہ آن ہو جائے گا۔
  • QR کوڈ سکین کرنے کے لیے فون کا کیمرہ استعمال کریں۔
  • QR کوڈ سکین کرنے کے لیے فون کا کیمرہ استعمال کریں۔
  • آپ کی ای سم 5 منٹ ایکٹیو ہو جائے گی۔
  • ای سِم کے چارجز 2,000 روپے (علاوہ سٹینڈرڈ نمبر چارجز) ہیں۔

  • ای سم کی ایکٹویشن سے پہلے بائیو میٹرک تصدیق لازمی ہو گی۔
  • فون سوئچ کرنے کے لیے ایک نیا QR کوڈ جاری کیا جائے گا۔
  • اکاؤنٹ کے تحفظ کے پیش نظر، یہ QR کوڈ کسی سے شیئر مت کریں۔
  • ای سم فیچر سے آپ کے فون پر ای سم IMEI ایکٹیویٹ ہو جائے گا۔ DIRBS میں بلاکنگ سے بچنے کے لیے مندرجہ ذیل مراحل پر عمل کریں:
  • دونوں IMEI نمبر 8484 پر بھیجیں۔
  • IMEI 1 اور IMEI 2 کے سکرین شاٹ لے کر وائٹ لسٹنگ کے لیے [email protected] پر ای میل کریں۔

          ہینڈ سیٹ بنانے والی کمپنیاں نئے ماڈلز میں ای سم فیچر شامل کرنے پر کام کر رہی ہیں۔ اس وقت تک، اگر آپ کے پاس ان میں سے کوئی فون ہے خوشی کی بات ہے کہ یہ فون ای سم فیچر کے حامل ہیں!


          • iPhone XR
          • iPhone XS
          • iPhone XS
          • iPhone 11
          • iPhone 11 Pro
          • iPhone 11 Pro Max
          • iPhone SE (2020)
          • iPhone 12 Mini
          • iPhone 12
          • iPhone 12 Pro
          • iPhone 12 Pro Max
          • iPhone 13 Mini
          • iPhone 13
          • iPhone 13 Pro
          • iPhone 13 Pro Max
          • Google Pixel 3
          • Google Pixel 3a
          • Google Pixel 4
          • Google Pixel 4a
          • Google Pixel 5
          • Google Pixel 6 Pro
          • Huawei P40
          • Huawei P40 Pro
          • Huawei P50 Pro
          • Huawei Mate 40 Pro
          • Samsung Galaxy Fold
          • Samasung Galaxy Z Fold 2 5G
          • Samsung Galaxy Z Flip
          • Samsung Galaxy Z Flip 5G
          • Samsung Galaxy S20
          • Samsung Galaxy S20+
          • Samsung Galaxy S20 Ultra
          • Samsung Galaxy S21
          • Samsung Galaxy S21+ 5G
          • Samsung Galaxy S21 Ultra 5G
          • Samsung Galaxy Note 20 Ultra 5G
          • Samsung Galaxy Note 20
          • Samsung Galaxy Z Fold3 5G
          • Oppo Find X3 Pro
          • Oppo Reno 5A
          • Oppo Reno 6 Pro 5G

          ای سم کیا ہے؟

          ای سم ایک ڈیجیٹل سِم ہے جس کے ذریعے آپ فون میں سم لگائے بغیر اپنے موبائل پر نمبر ایکٹیویٹ کر سکتے ہیں۔

          ای سم فزیکل سم سے کس طرح مختلف ہے؟

          ای سم مختلف فون نمبر محفوظ کر سکتا ہے جنہیں آپ اپنے iPhone کی سیٹنگز سے شامل کر سکتے ہیں، ڈیلیٹ اور کنفیگر کر سکتے ہیں۔

          کیا ان لاک iPhone پر ایک سے زیادہ ای سم شامل کیے جا سکتے ہیں؟

          جی ہاں، آپ Jazz کی طرف سے فون پر ایک سے زیادہ ای سم شامل کر سکتے ہیں۔ تاہم، ایک وقت میں ایک ای سم ہی ایکٹیو ہو گی۔

          فزیکل سم کی جگہ ای سم لگانے سے موجودہ فیچر کام کرتے رہیں گے؟

          جی ہاں، آپ کے موجودہ سروسز اور ٹیرف نئی ای سم پر بھی موجود رہیں گے۔

          کیا ای سم رومنگ پر بھی چلتی ہے؟

          جی ہاں۔

          ای سم کہاں سے سبسکرائب کی جا سکتی ہے؟

          .آپ Jazz ایکسپرینس سنٹر، فرنچائز یا ریٹیلر سے نیا ای سم اکاؤنٹ لے سکتے ہیں یا اپنی موجودہ فزیکل سم کی جگہ ای سم حاصل کر سکتے ہیں۔

          ای سم ایکٹیویٹ کرنے کے بعد بھی فزیکل سم استعمال ہو سکتی ہے؟

          ای سم ایکٹیوشن کے بعد اسی نمبر کے لیے آپ کی فزیکل سم ڈی ایکٹیویٹ ہو جائے گی۔ فون میں فزیکل سم کی جگہ آپ ایک نیا نمبر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ فون میں فزیکل سم کی جگہ آپ ایک نیا نمبر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

          فون کو فیکٹری سیٹنگ میں ری سیٹ کرنے پر کیا ہو گا؟ کیا ای سم ایکٹیوشن ختم ہو جائے گی؟

          جی ہاں، آپ کے فون پر ای سم کی ایکٹیویشن ختم ہو جائے گی اور آپ کو دوبارہ Jazz ایکسپرینس سنٹر، فرنچائز یا ریٹیلر کے پاس جا کر ای سم دوبارہ ایکٹیویٹ کروانی ہو گی۔

          کیا ای سم کینل کر کے دوبارہ فزیکل سم فون میں لگائی جا سکتی ہے؟

          جی ہاں، آپ ای سم کی جگہ کسی بھی وقت دوبارہ فزیکل سم کا استعمال شروع کر سکتے ہیں۔ معمول کے سم چارجز لاگو ہوں گے۔

          QR کوڈ کھو دینے پر کیا ہو گی؟

          اگر QR سکین کرنے سے پہلے گم ہو جائے تو 111 پر کال کریں یا اسے ڈی ایکٹیویٹ کرنے کے لیے Jazz ایکسپرینس سنٹر پر تشریف لے جائیں۔.