ہمارا عزم ہے پاکستان میں کام کے لیے محفوظ ترین جگہ بننا۔ ہم اپنے ملازمین، اپنے کام کرنے کے طریقے، ماحولیات اور اپنی کمیونٹیز کا خیال رکھتے ہیں.

پاکستان میں ملازمت کے لیے سب سے اچھی کمپنی ہونے کے مقصد سے، Jazz اپنے ملازمین کو کام کا محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کرنا چاہتا ہے۔ اس کے لیے ہم نے سیف ورک پریکٹس (Safe work practice) کا کلچر شامل کر رہے ہیں۔ ایک ذمہ دار کاروباری شہری ہونے کی حیثیت سے ہمارا یقین ہے کہ ملک میں کام کرنے کے محفوظ طریقے کو فروغ دینا ہماری ذمہ داری ہے تاکہ دوسرے ادارے بھی اس کی پیروی کریں.

صحت، سلامتی، حفاظت اور ماحولیات کے لیے ہمارا عزم

صحت، سلامتی، حفاظت اور ماحولیات (HSSE) کے حوالے سے ہمارا ڈویژن شفاف رپورٹنگ، غیر جانبدار تحقیقات کے ساتھ ساتھ ہمارے ملازمین اور ماحول کو نقصان کے خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے وقف ہے.

اس کے لیے ہم مندرجہ ذیل نکات پر سختی سے عمل کرتے ہیں:

  • تمام ملازمین کو کام کے لیے محفوظ جگہ دیتے ہیں۔
  • کمپنی کے اندرونی اور بیرونی سٹیک ہولڈرز کے ساتھ صحت، سلامتی، حفاظت اور ماحولیاتی معاملات پر تعمیری رابطے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
  • مختلف سرگرمیوں اور پروگراموں کے ذریعے کمپنی کے اندر سلامتی اور آگاہی کے کلچر کو فروغ دینا۔
  • سپلائی چین میں سانحات اور ماحولیات کے حوالے سے حادثات کو کم سے کم رکھنے کی کوشش۔
  • پیشہ وارانہ صحت اور سلامتی کے حوالے سے تمام قومی اور مقامی قوانین اور قواعد و ضوابط کی پابندی کرنا۔
  • کام کو اس انداز سے کرنا جو عوام، پیشہ وارانہ صحت، ماحولیات اور ملازمین کے لیے محفوظ ہو۔
  • پیشہ وارانہ صحت اور سلامتی کے پروگرام OHSAS 18001/2007 اور دیگر بین الاقوامی معیار کے مطابق انجام دینا۔
  • تابکاری اور فضلہ جات میں کمی کرنا۔
  • سپلائی چین میں توانائی اور قدرتی وسائل کو بہترین انداز سے عقلی مندی سے استعمال کرنا۔
  • نقصانات، کمپنی کے اندر اور سپلائی چین میں، کم سے کم رکھنا۔
  • پراڈکٹس اور پراسیس کو ذمہ دارانہ انداز سے چلانے کے لیے ملازمین، سپلائرز، کسٹمرز، کنٹریکٹرز اور پارٹنرز کے ساتھ مل کر کام کرنا