اس ویب سائٹ تک پہنچنے یا دیکھنے کا مطلب ہے کہ آپ مندرجہ ذیل شرائط و ضوابط کے پابند ہونے سے اتفاق کرتے ہیں جو پاکستان موبائل کمیونیکشن لمیٹڈ (PMCL) آپ پر نافذ کر سکتی ہے۔ آپ تسلیم کرتے ہیں کہ Jazz کی طرف سے استعمال کردہ تمام سروس مارکس، تجارتی نام اور تجارتی نشان (مجموعی طور پر ’’نشانات‘‘) بشمول Jazz، Jazz Connect، Jazz CLUB 300، Jazz، Jazz POWER TOOLS، ASK STAR اور دیگر Jazz کی ملکیت ہیں اور آپ Jazz کی واضح اور پیشگی تحریری اجازت کے بغیر انہیں استعمال نہیں کریں گے.
اس ویب سائٹ کے مندرجات Jazz نے یا Jazz کی ہدایات کے مطابق تیار کیے گئے ہیں۔ ان مندرجات کے حوالے سے تمام جملہ حقوق Jazz کے پاس ہیں۔ لہذا آپ ان مندرجات کو Jazz کی پیشگی تحریری اجازت کے بغیر دوبارہ استعمال نہیں کر سکتے.
Jazz یہ ضمانت دینے سے بری الذمہ ہے کہ اس ویب سائٹ کے مندرجات غلطیوں سے پاک یا کسی خاص مقصد کے لیے موزوں ہیں۔ لہذا، اگر کوئی شخص کسی بھی مقصد کے لےی ان مندرجات پر انحصار کرے یا اس حوالے سے اسے نقصان/خسارے کا سامنا ہو تو Jazz اس کا ذمہ دار نہیں۔ Jazz دیگر ایسے مواد کا بھی ذمہ دار نہیں جسے اس ویب سائٹ کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے.
یہاں دی گئی بعض معلومات آپ دیکھ نہیں سکیں گے اگر آپ کا کمپیوٹر متعلقہ ٹیکنالوجی کے حامل نہ ہو.
آپ کی طرف سے فراہم کی جانے والی معلومات (بشمول آپ کی ذاتی معلومات) کو Jazz کسی بھی طرح سے استعمال کرنے کا حق رکھتا ہے ۔ بشمول آپ ویب سائٹ کس طرح استعمال کرتے ہیں اور آپ کو پیغامات/معلومات بھیجنے کے لیے۔ آپ تسلیم کرتے ہیں کہ یہ معلومات درست ہیں اور ان معلومات کے غلط ہونے کی صورت میں Jazz کو ہونے والے کسی نقصان، خسارے اور اخراجات کے ذمہ دار ہیں.
اگر آپ نے اس ویب سائٹ کے ذریعے کوئی ٹرانزیکشن کی (بشمول کریڈٹ کارڈ ٹرانزیکشن) اور Jazz کو اس کے نتیجے میں کسی نقصان یا خسارے کا سامنا ہوا تو Jazz آپ سے نقصان طلب کرنے کا حق رکھتا ہے اور آپ یہ نقصان ادا کرنے اور Jazz کو اس خسارے سے بری الذمہ قرار دینے پر اتفاق کرتے ہیں.
گر کوئی شخص اس ویب سائٹ کو استعمال کرنے حوالے سے رکاوٹوں، بدنامی یا دیگر غیر قانونی سرگرمی کا مرتکب ہو وہ Jazz اور اس کے کسٹمرز (جس کا بھی اطلاق ہو) کا ذمہ دار ہو گا ۔ تاہم کسی بھی صورت میں Jazz ایسی رکاوٹوں، بدنامی اور کسی غیر قانونی سرگرمی کا ذمہ دار نہیں ہو گا.
Jazz اس ویب سائٹ کے (i) کسی مندرجات یا (ii) کریڈٹ کارڈ ٹرانزیکشن(ز) یا (iii) ایس ایم ایس (iv) یا Jazz کی طرف سے فراہم کی جانے والی کسی بھی سروس کی وجہ سے ہونے والے نقصان، خسارے یا اخراجات و دیگر کا ذمہ دار نہیں.
Jazz کسی بھی وقت یہ ویب سائٹ ختم یا بند کرنے اور ان شرائط و ضوابط میں تبدیلی کرنے کا اختیار رکھتا ہے.