آپ نے کسی کو کال کی مگر رابطہ نہیں ہو سکا، کوریج سے باہر ہونے یا فون سوئچ آف ہونے کی وجہ سے تو Jazz نوٹیفائی می سروس کے ذریعے آپ اس کسٹمر کے نیٹ ورک پر آنے کی اطلاع حاصل کر سکتے ہیں۔
Jazz نوٹیفائی می 48 گھنٹوں تک آپ کے ڈائل کردہ ہر نمبر پر نظر رکھتا ہے اور جیسے ہی کوئی نمبر نیٹ ورک پر واپس آئے آپ کو بذریعہ ایس ایم ایس اس کی اطلاع فوراَ مل جاتی ہے تاکہ آپ جلد از جلد دوبارہ رابطہ کر سکیں۔
مکمل کمانڈ لسٹ دیکھنے کے لے نیچے دیا گیا ٹیبل دیکھیں۔ تمام میسجز 6528 ایس ایم ایس شارٹ کوڈ پر بھیجے جائیں گے۔
مین کمانڈ | تفصیل |
SUB | سروس سبسکرائب کرنا |
UNSUB | سروس ان سبسکرائب کرنا |
STATUS | موجودہ سبسکرپشن سٹیٹس دیکھیں |
HELP | نوٹیفائی می سروس کے متعلق تمام ہیلپ کمانڈ دکھائی جائیں گی |
Jazz نوٹیفائی می سروس آپ کو اس نمبر کی دستیابی کے بارے میں آگاہ کرتی ہے جو پہلے فون سوئچ آف ہونے یا نیٹ ورک پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے دستیاب نہیں تھا۔
جی نہیں، اس سروس کے لیے کسی خاص سِم یا فون کی ضرورت نہیں۔ یہ سروس کسی بھی عام یا سمارٹ فون پر استعمال کی جا سکتی ہے
یہ سروس سبسکرائب کرنے کے لیے SUB لکھ کر 6528 پر میسج کریں۔
Jazz پری پیڈ کے تمام کسٹمرز نوٹیفائی می سروس کو سبسکرائب کر سکتے ہیں۔
جیسے ہی مطلوبہ نمبر دوبارہ سوئچ آن یا نیٹ ورک پر دستیاب ہو گا آپ کے موبائل پر بھیج دیا جائے گا۔
Jazz نوٹیفائی می بلیک لسٹ میں جتنے چاہیں سبسکرائبر ڈالے جا سکتے ہیں۔
Jazz نوٹیفائی می کے نوٹیفکیشن NotifyMe آئی ڈی سے بھیجے جائیں گے۔ اس میں کالر پارٹی کا نمبر، ان کی طرف سے کی گئی کالز کی تعداد، کال شروع اور ختم ہونے کا وقت بتایا جائے گا۔
میسج کی مثال:
“Aap nay 3 bar 923012345678 per thu, 28 Nov 09:52 aur thu, 28 Nov 13:58 k darmeyan main key thi. Ab yeah number call wasool karnay k liyay muyassar hain.”
جی نہی، یہ سروس صرف Jazz کے پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ نمبروں کے لیے ہے۔ اگر کال کرنے والی پارٹی دوسرے نیٹ ورک پر ہو تو نوٹیفائی می کا نوٹیفکیشن نہیں بھیجا جائے گا۔
جی نہیں، صرف سبسکرپشن فی چارج کی جائے گی۔
جی نہیں، کال کردہ پارٹی کال ویٹنگ پر ہونے کی صورت میں الرٹ نہیں بھیجا جائے گا۔