بِیپ کال فیچر کے ساتھ آپ بیلنس کم ہونے کی صورت میں آن نیٹ اور آف نیٹ نمبروں پر مس کال دے سکتے ہیں۔ اس سروس کا مقصد ہے کہ آپ ہمیشہ دوسروں سے رابطے میں رہیں۔ سروس Jazz پری پیڈ کے تمام کسٹمرز کے لیے ہے۔
Jazz بِیپ کال سروس کیا ہے؟
بِیپ کال کے ذریعے Jazz کسٹمرز بیلنس نہ ہونے کی صورت میں آن نیٹ اور آف نیٹ نمبروں پر مس کال دے سکتے ہیں
یہ سروس استعمال کرنے کے لیے کسان کے پاس خاص سِم یا فون ہونا چاہیے؟
جی نہیں، اس سروس کے لیے کسی خاص سِم یا فون کی ضرورت نہیں۔ یہ سروس کسی بھی عام یا سمارٹ فون پر استعمال کی جا سکتی ہے
Jazz بِیپ کال سبسکرائب کرنے کا طریقہ کیا ہے؟
Jazz کے تمام پری پیڈ کسٹمرز کو شروع سے ہی سہولت حاصل ہوتی ہے۔ تاہم، اگر کوئی کسٹمر یہ سروس استعمال نہ کرنا چاہے تو UNSUB لکھ کر 5188 پر میسج بھیجا جا سکتا ہے
ایک دن میں کتنی بِیپس کی اجازت ہے؟
صارف ایک دن میں کل 15 بیپ بھیج سکتا ہے جہاں پہلی بیپ مفت ہوگی اور باقی 14 بیپس پر 0.14 روپے (بشمول ٹیکس)/بیپ چارج کیا جائے گا۔