Jazz  سمارٹ ایس ایم ایس
  • سبسکرپشن کوڈ "SUB" لکھ کر 6070 پر ایس ایم ایس کریں یا #6070* ڈائل کریں
  • ان سبسکرائب Unsub لکھ کر 6070 پر میسج کریں
خلاصہ

Jazz سمارٹ ایس ایم ایس کے ساتھ اپنا ایس ایم ایس زیادہ دیر تک گارنٹی کریں۔ Jazz سمارٹ ایس ایم ایس یقینی بناتا ہے کہ آپ کا ایس ایم ایس مطلوبہ نمبر پر ڈیلیور ہو چاہے وہ نمبر بند ہے یا نیٹ ورک پر موجود نہیں۔​

ماہانہ ویرئنٹ ۔ 15 روپے پلس ٹیکس (Jazz پوسٹ پیڈ)​

سبسکرائبر کے طور پر سمارٹ ایس ایم ایس بھیجنے کا طریقہ کیا ہے؟

سمارٹ ایس ایم ایس بھیجنے کے لیے مطلوبہ نمبر سے پہلے 66 شامل کریں، مثلا: 66030XXXXXXXX۔

سروس سبسکرائب کرنے کا کیا طریقہ ہے؟

سروس سبسکرائب کرنے کے لیے ’Sub‘ لکھ کر 6070 پر بھیجیں یا #6070* ڈائل کریں۔

اس سروس سے کون فائدہ اٹھا سکتا ہے؟

یہ سروس Jazz کے تمام کسٹمرز کے لیے ہے۔

سمارٹ ایس ایم ایس سروس کا فائدہ کیا ہے؟

سمارٹ ایس ایم ایس سروس آپ کا ایس ایم ایس مطلوبہ نمبر تک پہنچنے کی ضمانت ہے۔ اگر آپ کا مطلوبہ نمبر 30 روز تک نیٹ ورک پر نہیں آتا تو بھی آپ کا بھیجا ہوا ایس ایم ایس اس نمبر پر ڈیلیور ہو گا۔

سمارٹ ایس ایم ایس سروس کے چارجز کیا ہیں؟

پری پیڈ PAYG ویرئنٹ: 0.6 علاوہ ٹیکس فی ایس ایم ایس

پری پیڈ سبسکرپشن ویرئنٹ: 3.93 روپے فی ہفتہ (بشمول ٹیکس)

پوسٹ پیڈ سبسکرپشن ویرئنٹ: 15 روپے علاوہ ٹیکس ماہانہ

میرے نمبر پر بیلنس ختم ہو جانے پر بھی سمارٹ ایس ایم ایس سروس سبسکرائب کی جا سکتی ہے؟

جی ہاں، آپ سمارٹ ایس ایم ایس سروس سبسکرائب کیے بغیر بھی اسے استعمال کر سکتے ہیں جس کے لیے 0.6 روپے علاوہ ٹیکس فی سمارٹ ایس ایم ایس چارجز لاگو ہوں گے۔

پے ایز یو گو (Pay As You Go) کی بنیاد پر سمارٹ ایس ایم ایس استعمال کرنےکا کیا طریقہ ہے؟

اس کے دو طریقے ہیں:

1. پری فِکس کے ساتھ: ایس ایم ایس بھیجنے کے لیے مطلوبہ نمبر سے پہلے 66 لگا دیں، مثلا: 66030XXXXXXXXX

2. آپٹ اِن کے ساتھ: اگر آپ کا مطلوبہ نمبر 24 گھنٹے سے زیادہ وقت سے نیٹ ورک پر موجود نہ ہو تو عام طریقے سے بھیجے گئے ایس ایم ایس کھو جاتے ہیں۔ سمارٹ ایس ایم ایس سروس کے ذریعے ایس ایم ایس بھیجنے والے کسٹمر کو ایس ایم ایس کے ذریعے پوچھا جائے گا کہ آیا اگر وہ اپنے ایس ایم ایس کی ڈیلیوری یقینی بنانا چاہتے ہیں تو ’Y‘ لکھ کر جواب دیں۔

اگر میرے نمبر پر بیلنس نہ وہ تو کیا PAYG سروس سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے؟

جی ہاں۔ اس صورت میں بیلنس لوڈ کرواتے ہی آپ سے مطلوبہ چارجز وصول کر لیے جائیں گے۔

ایک دن میں کتنے ایس ایم ایس کی گارنٹی دی جا سکتی ہے؟

آپ 10 ایس ایم ایس بھیج سکتے ہیں۔

عمومی شرائط و ضوابط کے لیے یہاں کلک کریں۔