پوسٹ    پیڈ Jazz روزگار
  • سبسکرپشن فی 14.28 روپے ماہانہ
  • سبسکرپشن کوڈ ’’Sub‘‘ لکھ کر 3711 پر ایس ایم ایس کریں یا 3711 ڈائل کریں
  • ان سبسکرائب Unsub لکھ کر 3711 پر میسج کریں
خلاصہ

اس سروس کے ذریعے مزدور طبقہ خلیجی ممالک میں ملازمت تلاش کر سکتے ہیں۔ یوزر Jazz روزگار کال سنٹر سے رابطہ کر کے اپنی پروفائل بنوا کر روزگار کی نوعیت منتخب کر سکتا ہے۔ ملازمت کی نوعیت منتخب کرتے ہی یوزر کو اس سے متعلقہ بلیو کالر ملازمت کے نئے مواقعوں کے بارے میں نوٹیفکیشن موصول ہونے لگیں گے۔ ملازمت کی درخواست جمع کرواتے ہی خلیجی ممالک میں موجود کمپنیاں امیدواروں کو مزید تربیت اور انٹرویو کے لیے رابطہ کریں گی۔​

کال سنٹر کے اوقات فی الوقت کال سنٹر صبح 9 سے شام 5 بجے تک ایکٹیو ہے۔ کال سنٹر پر اپنی پروفائل اپ ڈیٹ کرنے کے لیے IVR ڈائل کریں اور کال سنٹر آپشن منتخب کریں۔ کال سنٹر ایجنٹ آپ کی تفصیلات کی مدد سے آپ کی پروفائل بنا کر نوکری کی مطلوبہ قسم متعین کر دیں گے۔

شارٹ لسٹ ہونا اور حتمی انتخاب:کسی نوکری میں دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کی درخواستیں وینڈر کے ڈیٹا بیس میں ڈال دی جائیں گی اور کمپنی انہیں گزشتہ تجربے کی بنیاد پر شارٹ لسٹ کرے گی۔ ملازمت پوسٹ کرنے والی کمنپی شارٹ لسٹ کردہ امیدواروں کے تجربے کی تصدیق کے لیے ان سے رابطہ کرے گی۔ ان میں سے جو لوگ اہل قرار پائیں گے انہیں میڈیکل ٹیسٹ کے لیے بھیجا جائے گا، جیسا کہ خلیجی ممالک میں آنے کی شرط ہے جس کے بعد انہیں خلیجی ممالک کے بارے میں 3 سے 4 ہفتوں کی مزید ٹریننگ دی جائے گی۔ ویزا پراسیسنگ اور سفر کا بندوبست ملازمتیں پوسٹ کرنے والی کمپنی JMS کرے گی جس کے بعد حتمی طور پر تربیت یافتہ ملازمین کو ان کے کام پر بھیج دیا جائے گا۔

Jazz روزگار کے ذریعے کتنے ممالک میں درخواست دی جا سکتی ہے؟

واب: اس سروس کے ذریعے آپ خلیج کے تمام ممالک میں نوکری کی درخواست دے سکتے ہیں۔ ہماری ملازمتیں بنیادی طور پر ان ممالک میں ہوتی ہیں:

  • دبئی
  • سعودی عرب
  • قطر
  • اومان
  • کویت
ملازمت کے لیے کس کیٹگری میں درخواست دی جا سکتی ہے؟

ملازمت کی درخواست کے لیے امیدوار ان اقسام میں سے کسی کا بھی انتخاب کر سکتا ہے:

  • تعمیرات
  • کارپنٹر
  • سروسز (ڈرائیور، ویٹر وغیرہ)
  • بجلی کا کام
  • مکینک
کیا کم از کم تعلیم یا تجربے کی کوئی قید ہے؟

تجربہ اور تعلیم ملازمت حاصل کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ چونکہ یہ بلیو کالر ملازمتیں ہیں، لہذا امیدوار تعلیمی قابلیت کے بغیر بھی درخواست دے سکتا ہے تاہم متعلقہ شعبے میں تجربہ ملازمت حاصل کرنے میں مددگار ہو سکتا ہے۔

کال سنٹر کے اوقات کیا ہیں؟

امیدواروں کی مدد اور رہنمائی کے لیے کال سنٹر صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک دستیاب ہے۔

مجھے دو دن سے نئی ملازمتوں کے نوٹیفکیشن نہیں ملے، کیا وجہ ہو سکتی ہے؟

نوٹیفکیشن نہ ملنے کی یہ وجوہات ہو سکتی ہیں:

  • کیٹگری منتخب نہیں کی گئی: ملازمتوں کے نوٹیفکیشن موصول کرنے کے لیے یوزرز کے لیے کیٹگری منتخب کرنا لازمی ہے، لہذا چیک کریں کہ آپ نے مین مینیو میں جا کر اپنی متعلقہ کیٹگری منتخب کر لی ہے۔
  • ٓپ کی کیٹگری میں آسامیاں خالی نہیں ہیں: نئی آسامیاں اپنے وقت پر کھلتی اور بند ہوتی ہیں۔ لہذا ممکن ہے کہ آپ کی منتخب کردہ کیٹگری میں فی الحال کوئی خالی آسامی نہیں۔ خالی آسامیوں کے بارے میں جاننے کے لیے آپ ہمارے کال سنٹر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
کیسے پتہ چلے گا کہ ملازمت کے لیے میری درخواست جمع ہو گئی ہے؟

جیسے ہی آپ جاب کوڈ بھیج کر درخواست دینے کے بعد آپ کو تصدیقی میسج موصول ہو گا۔

کیا ایک سے زیادہ ملازمتوں کے لیے درخواست دی جا سکتی ہے؟

جی ہاں، آپ اپنے ہنر کے مطابق جتنی چاہیں خالی آسامیوں پر درخواست دے سکتے ہیں۔

کیسے پتہ چلے گا کہ ملازمت کے لیے مجھے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے؟

ارٹ لسٹ ہونے کی صورت میں آپ کو کال سنٹر سے بذریعہ ایس ایم ایس/کال رابطہ کر کے اگلے مراحل کے بارے میں بتایا جائے گا۔

کیا ملازمت کی درخواست دینے سے پہلے پاسپورٹ یا ویزا ہونا لازمی ہے؟

بھرتی کے دوران پاسپورٹ ضروری نہیں، تاہم ملازمت حاصل ہونے کے بعد یہ لازمی ہے۔

زبردستی کے اور غیر اخلاقی میسجز کی اطلاع بھیجنے والے کا نمبر (سپیس) میسج 9000 پر PTA کو دی جا سکتی ہے۔