Jazz کالر نیم
خلاصہ

Jazz کالر نیم سروس کا مقصد ’’Unknown Calls‘‘ کا خاتمہ ہے۔ اب Jazz کے صارفین نامعلوم نمبروں سے آنے والی کالز کرنے والوں کا نام بھی جان سکتے ہیں۔

Jazz کالر نیم سروس کے ذریعے یوزر نامعلوم کال رسیو کرنے سے پہلے کال کرنے والے کا نام فلیش ایس ایم ایس کے ذریعے جان سکتے ہیں چاہے ان کا نام آپ کی کنٹکٹ لسٹ میں موجود نہیں۔ Jazz کالر نیم فیچر کی خاص خوبی یہ ہے کہ اس کے لیے انٹرنیٹ یا کوئی نئی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں۔ Jazz کا کوئی بھی کسٹمر اپنے فون ماڈل سے قطع نظر یہ سروس حاصل کر سکتا ہے۔

ایکٹیویشن کا طریقہ:

  • ڈائل کوڈ #7773* ڈائل کریں
  • ایس ایم ایس: ’SUB‘ لکھ کر 7773 پر میسج کریں

ڈی ایکٹیویشن کا طریقہ

  • ڈائل کوڈ #5*7773* ڈائل کریٍں
  • ایس ایم ایس: Unsub لکھ کر 7773 پر میسج کریں

سروس چارجز:

  • پوسٹ پیڈ: 44.5 روپے پلس ٹیکس ماہانہ
  • 7773 ایس ایم ایس کے چارجز نہیں

سروس خود بخود ہی ری نیو ہو جائے گی

Jazz کالر نیم سروس ایکٹیویٹ کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

’’Sub‘‘ لکھ کر 7773 پر ایس ایم ایس کریں یا #7773* ڈائل کریں

Jazz کالر نیم سروس ڈی ایکٹیویٹ کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

’’UnSub‘‘ لکھ کر 7773 پر ایس ایم ایس کریں یا #5*7773* ڈائل کریں

Jazz کالر نیم کون سی دوسری سروس استعمال نہیں کر پائے گا؟

ایسے یوزر جو اس وقت مائی سٹیٹس، کال اینڈ ایس ایم ایس بلاک سروس اور IR سروس استعمال کر رہے ہیں وہ Jazz کالر نیم سروس استعمال نہیں کر پائیں انہیں پہلے یہ سروسز ڈی ایکٹیویٹ کرنی ہوں گی۔

پیکج پلان تبدیل کرنے کی صورت میں سروس متاثر ہو گی؟

پیکج کی تبدیلی کی صورت میں سروس کے کام میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

کیا ’’HELP‘‘ مینیو فری ہے؟

سروس معطل کر دی جائے گی اور کسٹمر فلیش نوٹیفکیشن موصول نہیں کر پائے گا۔ ریچارج کرنے پر سروس خود بخود ہی بحال ہو جائے گی۔

Jazz کالر نیم سروس کے ذریعے ایک دن مین نامعلوم کالز کی شناخت کی جا سکتی ہے؟

اس کی کوئی حد نہیں۔

Jazz کالر نیم سروس میں اپنا نام کیسے تبدیل کیا جا سکتا ہے؟

نام تبدیل کرنے کے لیے ’’N‘‘ اس کے بعد مطلوبہ نام لکھ کر 7773 پر ایس ایم ایس کریں۔

Jazz کالر نیم سروس میں اپنا نام کیسے چھپا کیا جا سکتا ہے؟

نام چھپانے کے لیے ’’U‘‘ لکھ کر 7773 پر ایس ایم ایس کریں۔

کسی خاص نمبر یا پہلے سے محفوظ نمبر کے فلیش نوایس ایم ایس کیسے روکے جا سکتے ہیں؟

کسی خاص نمبر سے فلیش ایس ایم ایس روکنے کے لیے ’’CL92XXXXX‘‘ لکھ کر 7773 پر ایس ایم ایس کریں۔

کسی خاص نمبر یا پہلے سے محفوظ نمبر کے فلیش نوایس ایم ایس کیسے وصول کیے جا سکتے ہیں؟

کسی خاص نمبر سے فلیش ایس ایم ایس روکنے کے لیے ’’RCL92XXXXX‘‘ لکھ کر 7773 پر ایس ایم ایس کریں۔

کالر نیم تبدیل کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

کالر نیم تبدیل کرنے کے لیے ’’CN92XXXX,Name‘‘ لکھ کر 7773 پر بھیجیں۔ اب ااپ کالر کا نیا نام ہی دیکھیں گے۔

پراڈکٹ کے متعلق:

  • یہ سروس Jazz کے پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ کسٹمرز کے لیے ہے۔
  • نام کے متعلق ڈیٹا Jazz کے کسٹمر ڈیٹا بیس سے نہیں لیا گیا۔
  • فلیش میسج ڈیوائس کے مطابق مختلف نظر آ سکتا ہے۔
  • ڈیٹا Jazz کی ڈیٹا بیس سے نہیں لیا گیا۔
  • سروس کے لیے ڈیٹا یوزر کی ایڈریس بُک سے نہیں لیا جاتا۔
  • کال کرنے والے یوزر کا نام ڈیٹا بیس میں دستیاب نہ ہو تو فلیش میسج میں کوئی بھی معلومات نہیں دی جائیں گی۔
  • Jazz کسی بھی مرحلے پر کسٹمر کی طرف سے فراہم کردہ معلومات استعمال نہیں کرتا۔
  • Jazz کالر نیم سروس استعمال کرنے کے لیے یوزر کراؤڈ سورس ڈیٹا بیس سے متعلقہ نمبر تلاش کرنے کی اجازت دے گا اور Jazz اس سلسلے میں غلطی سے بری الذمہ ہو گا
  • نتائج بہترین کوشش کی بنیاد پر ہوں گے؛ اس سروس کے تحت تمام ناموں کا ظاہر ہونا لازمی نہیں۔
  • اگر کالر کا نام کراؤڈ سورس ڈیٹا بیس میں موجود نہ ہوا تو فلیش میسج ظاہر نہیں ہو گا۔
  • سروس کے تحتھ کالر کی شناخت جاننے کے لیے گلوبل ڈیٹا بیس استعمال کی جاتی ہے۔
  • سروس کو سبسکرائب کر کے، صارف فلیش ایس ایم ایس میں شامل مختلف مصنوعات اور پیشکشوں کی اضافی معلومات/پروموشنل مواد حاصل کرنے کے لیے رضامندی دے رہا ہے۔

مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں۔