Jazz ڈرائیو آپ کے لیے بنائی گئی خاص کلاؤڈ سٹوریج سروس ہے۔ تصویریں، ویڈیو، میوزک اور ڈاکومنٹس کو محفوظ کرنے کے لیے Jazz نے ایسے صارفین کے لیے خاص ایپ ڈیزائن کی ہے جو اپنا قیمتی ڈیٹا کھونا نہیں چاہتے۔ Jazz ڈرائیو ایپلیکیشن ڈیٹا محفوظ کرنے، اسے کبھی استعمال اور شیئر کرنے کا آسان طریقہ ہے۔ ایپ میں ایک شاندار فیچر ہے کہ وائی فائی دستیاب ہوتے ہی ایپ یوزر کا ڈیٹا خود بخود ہی محفوظ کر لیتی ہے۔ یہ ایپ اینڈروائیڈ، iOS، ویب سائٹ، ونڈوز اور MacOS کے لیے دستیاب ہے۔
اسٹوریج (GBs) | قیمت |
---|---|
لامحدود ڈیٹا | PKR 5.27 فی دن ٹیکس کے علاوہ – Gold+ / 1 دن کی میعاد |
50GB | PKR 4 فی دن ٹیکس کے علاوہ – چاندی / 1 دن کی میعاد |
15GB | PKR 2 فی دن ٹیکس کے علاوہ – کانسی (2&1) |
لامحدود | PKR 83.68 ٹیکس کے علاوہ – تمام طبقات / ماہانہ (غیر تکراری) |
نوٹ:
Jazz ڈرائیو استعمال کرنے پر ڈیٹا چارجز لاگو نہیں۔
Jazz پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ یوزرز کے لیے پیکج پلان خود بخود ری نیو ہو جاتے ہیں۔
موبائل کی میموری خالی رکھیں
ڈیوائس پر لامحدود سپیس حاصل کرنا پہلے کبھی اتنا آسان نہیں تھا! ڈیوائس محفوظ طریقے سے خالی رکھنے کے لیے ’Free up Storage‘ استعمال کریں
جس کی مدد سے ڈیوائس سے ایسا ڈیٹا ختم کر دیا جاتا ہے جو ایپ میں محفوظ کر لیا گیا ہو۔
تلاش میں آسانی
سرچ میں ایونٹ کا نام ڈالیں اور اپنے پچھلے ترپ کی تصویریں فوری حاصل کریں۔ اب زندگی کے اہم ترین موقعوں کی تصویریں ڈھونڈنا بالکل بھی مشکل نہیں!
فیملی ضروری ہے
زندگی کے یادگار موقعوں کی تصویریں، سٹوریز اور ایڈونچر اپنی فیملی کے ساتھ شیئر کریں۔ صرف فیملی ممبرز کو دیکھنے اور پوسٹ کرنے کی اجازت ہو گی۔ نئی آئٹم اپ لوڈ ہوتے ہی آپ کو نوٹیفکیشن آ جائے گا۔
جھلکیاں
Jazz ڈرائیو باقاعدگی سے آپ کو آپ کے یادگار لمحے دکھاتی رہے گی۔ ’’Highlight‘‘ سیکشن میں جائیں اور اپنے یادگار لمحوں کو دوبارہ ایکسپرینس کریں۔
مونٹاج
کسی بھی المب یا ہائی لائٹ کی تصویروں کو لے کر خوبصورت مونٹاج تیار کریں۔ آپ کے ایکسپرینس کو اور بھی زبردست بنانے کے لیے ایپ میں میوزک، پلے/پاز کنٹرول بھی دئیے گئے ہیں۔
خاص آپ کے لیے
آٹو اینہانس (auto enhance)، ایفکٹس، فریم، کراپ، میم اور بہت سے شاندار فیچرز کی مدد سے تصویروں کو ایڈیٹ کریں اور انہیں اپنی خاص پہچان دیں۔
لائف کو شیئر کریں
ایک چٹکی میں کوئی تصویریں، البم یا فیورٹ ہائی لائٹ شیئر کریں۔ ای میل سے شیئر کریں یا اپنی فیورٹ ایپ جیسے کہ فیس بُک، واٹس ایپ، ٹوئٹر پر پوسٹ کریں۔ دوستوں کو البم تک رسائی دیں اور ان کے ساتھ مل کر اپنا ایکسپرینس اور بھی دلچسپ بنائیں۔
کنٹکٹس محفوظ کریں
آپ کی ڈیوائس میں محفوظ کنٹکٹس کلاؤڈ پر خود ہی محفوظ ہو جائیں گے اور آپ کسی بھی ڈیوائس پر ہوں، یہ کنٹکٹس ہمیشہ آپ کی پہنچ میں ہوں گے۔
سب کچھ ایک جگہ پر
آپ کی ڈیجیٹل لائف فزیکل ڈیوائس سے بہت آگے ہے۔ اپنا آن لائن مواد جیسے کہ فیس بُک فوٹوز، ڈراپ باکس ڈاکومنٹس، جی میل اٹیچمنٹس اور انسٹاگرم کی تصویریں ایک جگہ جمع کریں۔ خود بخود ہی ترتیب لگے، آسانی سے تلاش اور شیئر کریں۔
سب ڈیوائسز کے لیے کلاؤڈ پر بیک اپ کریں
آپ کے پاس سمارٹ فون ہے، ٹیبلٹ یا کمپیوٹر، کوئی فرق نہیں۔ Jazz ڈرائیو ہر جگہ کام کرتی ہے۔
Jazz ڈرائیو مندرجہ ذیل اقسام کا ڈیٹا سٹور کرتی ہے::
اینڈروائیڈ ایپلیکیشن: | https://play.google.com/store/apps/details?id=com.jazz.androidsync |
iOS ایپلیکیشن: | https://apps.apple.com/pk/app/jazz-drive/id1447485728 |
ویب سائٹ: | https://www.jazzdrive.com.pk |
پلے سٹور اور ایپ سٹور میں ’’Jazz Drive‘‘ سرچ کر کے آپ ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
ڈرائیو ایپ https://www.jazzdrive.com.pk پر بھی دستیاب ہے۔
دونوں ایپلیکیشن Jazz ڈرائیو کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں: https://www.jazzdrive.com.pk
سبسکرپشن صرف موبائل ایپلیکیشن اور ویب سائٹ کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے۔
جی ہاں یہ سروس پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ کسٹمرز کے لیے ہے۔
Jazz ڈرائیو استعمال کرنے پر ڈیٹا چارجز لاگو نہیں۔
بیلنس ناکافی ہونے کی صورت میں یوزر یہ سروس استعمال نہیں کر سکے گا۔
سوشل میڈیا فیچر میں یوزر کے فیس بُک، انسٹاگرام، جی میل اور ڈراپ اکاؤنٹس شامل ہوتے ہیں۔ یوزر ان کاؤنٹس کو Jazz ڈرائیو کے ساتھ ہم آہنگ کر سکتا ہے۔ جس کے بعد Jazz ڈرائیو ان اکاؤنٹس سے ڈیٹا حاصل کرتی ہے۔
جی ہاں، یوزر اپنا اکاؤنٹ پاس ورڈ سے محفوظ بنا سکتے ہیں؛ پاس ورڈ یوزر خود ہی سائن اپ کے وقت مقرر کرے گا۔
یور لاگ اِن پیج پر کسی بھی وقت اپنا پاس ورڈ ری سیٹ کر سکتا ہے۔ نیا پاس ورڈ لگانے کے لیے یوزر کو OTP کے ذریعے تصدیق کرنا ہو گی۔
یوزر Jazz ڈرائیو سے اپنا ڈیٹا (تصویریں/ویڈیو/میوزک/ڈاکومنٹ) کسی بھی وقت ڈیلیٹ کر سکتا ہے۔
ڈیلیٹ کیا جانے والا ڈیٹا موبائل/ونڈو ایپلیکیشن میں موجود Trash Bin میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ڈیٹا کو ہمیشہ کے لیے ڈیلیٹ کرنے کے لیے یوزر کو خود ٹریش بِن خالی کرنا ہو گا۔
جی ہاں، یوزر Jazz ڈرائیو کے ٹریش بِن سے ڈیٹا دوبارہ بھی حاصل کر سکتا ہے۔
یوزر اینڈروائیڈ ایپلیکیشن اور Jazz ڈرائیو ویب سائٹ کے ذریعے سروس کو ان سبسکرائب کر سکتا ہے۔
سروس ان سبسکرائب کرنے کے بعد یوزر کو ایک ماہ کی مہلت دی جاتی ہے تاکہ وہ ڈرائیو سے اپنا ڈیٹا ہٹا لے۔ ایک ماہ کے بعد یوزر کا ڈیٹا ہمیشہ کے لیے ختم کر دیا جائے گا۔