اس میں بتایا جاتا ہے کہ آپ اپنی پروفائل کو پاس ورڈ کے ذریعے کس طرح محفوظ بنا سکتے ہیں، 2 فیکٹر تصدیق، واٹس ایپ پر اپنے نمبر کی تصدیق اور فیس بُک پر اکاؤنٹ سکیورٹی پر نظر رکھنے کے طریقے بتائے جاتے ہیں۔
اس مرحلے پر فیس بُک سکیورٹی پرائیویسی چیک کرنے، گروپوں، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر اکاؤنٹ سکیورٹی کا جائزہ لینے کے بارے میں آگاہ کیا جاتا ہے۔
خواتین، اپنی طاقت پہچانو! سوشل میڈیا پر کچھ بھی آپ کی مرضی کے بغیر نہیں جاتا۔ انٹرنیٹ پر موجود طاقت ور ٹولز کا مکمل علم حاصل کریں اور ڈیجیٹل کی دنیا میں رضامند/اجازت ےک طاقت سے فائدہ اٹھائیں۔
اپنے بچوں کو بھی انٹرنیٹ پر محفوظ رہنے کے بارے میں بتائیں اور ان کی ڈیجیٹل سرگرمیوں سے باخبر رہیں۔
فیس بُک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر سکیورٹی کے حوالے سے خصوصی فیچرز کے بارے میں جانیں اور DM یا میسجز میں ملنے والے لنک پر کلک مت کریں۔
جیسے ہی آپ کو لگے کہ آپ کے Meta اکاؤنٹ کی سکیورٹی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے تو فوری طور پر رپورٹ کریں، بار بار رپورٹ کریں۔