خلاصہ

پری پیڈ نمبر کو پوسٹ پیڈ پر منتقل کریں 4 آسان مراحل میں۔

1۔ اپنے قریبی Jazz فرنچائز/کسٹمر سروس سنٹر پر درخواست فارم بھریں۔ اپنے CNIC کی کاپی اور سکیورٹی ڈیپازٹ جمع کرائیں۔

2۔ آپ کو اپنا تمام پری پیڈ بیلنس ختم کرنے کا کہا جائے گا کیونکہ آپ یہ بیلنس پوسٹ پیڈ پر استعمال یا منتقل نہیں کر سکیں گے۔

3۔ آپ کی پوسٹ پیڈ سِم آپ کے حوالے کر دی جائے گی۔

4۔ اپنے پری پیڈ کنکشن پر سگنل بند ہونے کے بعد پوسٹ پیڈ سِم اپنی ڈیوائس میں لگائیں، پوسٹ پیڈ سِم کچھ ہی دیر بعد ایکٹیو ہو جائے گی۔

نوٹ: بلنگ سائیکل اس تاریخ کے بعد شروع ہو گا۔

مطلوبہ کاغذات

• اصل قومی شناختی کارڈ

دیگر شرائط:

• ایکٹیو سِم

• سِم آپ کے اپنے نام پر ہو

• بائیومیٹرک تصدیق (لازمی)

• ڈائریکٹ ڈیبٹ آپشن کا فائدہ اٹھانے کے لیے کریڈٹ کارڈ کی کاپی (اس صورت میں سکیورٹی ڈیپازٹ کی ضرورت نہیں)

• پیکج پلان منتخب کریں

• ایکسس لیول (ISD/IR) (تفویض کردہ کریڈٹ لمٹ کی بنیاد پر)

• ای میل ایڈریس (ای بلنگ فسیلیٹی حاصل کرنے کے لیے ۔ فری سروس)

مزید تفصیلات کے لیے قریبی Jazz فرنچائز یا ایکسپرینس سنٹر پر تشریف لائیں۔