اسلام آباد – 03 ستمبر 2020: نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس (NHMP) نے آج ایک ویبینار کا انعقاد کیا جس کا عنوان ‘پاکستان کی موٹر ویز کو ڈیجیٹل کرنا’ ہے۔ ویبینار میں Jazz کے سی ای او عامر ابراہیم اس بارے میں بات کہ کس طرح ڈیجیٹل حل روزانہ کے چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد کر سکتے ہیں جن میں ٹریفک کی بھیڑ، سڑک کی حفاظت، طویل سفر شامل ہیں۔
بڑھتی ہوئی آبادی اور بڑھتے ہوئے ٹریفک کے بہاؤ کے ساتھ، پاکستان کا سڑکوں کا نیٹ ورک دباؤ کا شکار ہے، جس میں بہتری کے لیے فوری تکنیکی مداخلت کی ضرورت ہے۔ ویبنار کے دوران دنیا کے مختلف حصوں سے کیس اسٹڈیز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جہاں ٹریفک مینجمنٹ کے لیے ذہین حل کے استعمال نے روایتی انفراسٹرکچر کی بہتر تیاری، ٹریفک کے زیادہ موثر بہاؤ ، سفر کے اوقات میں کمی، چوراہوں پر انتظار میں کمی اور گاڑیوں کے اخراج کو روکنے کو یقینی بنایا۔
عامر ابراہیم، سی ای او، Jazz کے مطابق، “ٹریفک کی بھیڑ معاشی ترقی اور لوگوں کی زندگی کے معیار پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔ یہاں تک کہ اگر ہم اپنے سڑک کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرتے ہیں، تو ٹریفک کی مسلسل بڑھتی ہوئی سطح شہر کے مصروف علاقوں میں ہمارے روڈ نیٹ ورک کی صلاحیت سے زیادہ ہو جائے گی۔ مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے نئی کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی تعیناتی سے بند سڑکوں کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ ہم Jazz میں پاکستان میں سماجی اور شہری مسائل کو حل کرنے کے لیے ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ٹولز استعمال کر رہے ہیں اور NHMP کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے اچھی پوزیشن میں ہیں جس کا مقصد ٹریفک کے بنیادی ڈھانچے کو موجودہ اور مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تیار کرنا ہے۔
اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، ڈاکٹر سید کلیم امام، آئی جی، NHMP نے کہا، “ہم اس شاندار سیشن کے لیے عامر ابراہیم کے شکر گزار ہیں جس نے ہمیں ٹریفک مینجمنٹ کو مزید بہتر بنانے کے لیے نئی ٹیکنالوجیز تلاش کرنے کا موقعہ دیا۔ ہم تعاون کے مزید مواقع کے منتظر ہیں جس کا مقصد سڑک پر ہر ایک کے لیے ایکسپرینس کو بہتر بنانے کے طریقوں کی نشاندہی کرنا ہے۔”
اس انٹرایکٹو ویبینار نے NHMP کے عہدیداروں کو ان طریقوں کے بارے میں قابل قدر معلومات حاصل کرنے کا موقعہ دیا جن سے ٹیکنالوجی کمپنیاں، خاص طور پر ڈیجیٹل سروس فراہم کرنے والی کمپنیاں، جیسے Jazz، سڑک اور ٹریفک کے انتظام اور حفاظت میں ان کی مدد کر سکتی ہیں۔ Jazz پہلے ہی کچھ سرکاری پراجیکٹس میں سہولت فراہم کر رہا ہے جس میں ای-چالان اور ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام شامل ہیں جس سے اسلام آباد ٹریفک پولیس کو پیپر لیس چالان جاری کرنے کا موقعہ ملا ہے جس کی ادائیگی Jazz کیش کے ذریعے فوری طور پر کی جا سکتی ہے۔ ITMS کی تعیناتی کے ساتھ ٹریفک مینجمنٹ کے لیے ڈیجیٹل ادائیگیوں، بڑے ڈیٹا اور تجزیات، انٹرنیٹ آف تھنگز اور مصنوعی ذہانت (AI) کے اطلاق پر بھی بات چیت کی گئی۔