VEON، حقیقی معنوں میں فری پرسنل انٹرنیٹ پلیٹ فارم پاکستان میں لانچ کر دیا گیا VEON لمیٹڈ نے VEON پلیٹ فارم لانچ کر دیا

لاہور - 12 اکتوبر 2017: VEON، پاکستان کا سب سے جدید انٹرنیٹ پلیٹ فارم VEON لمیٹڈ نے ملک میں لانچ کیا ہے، جس کا پہلا ٹیلکو پارٹنر Jazz ہے۔ یہ پلیٹ فارم ملک کے ڈیجیٹل منظر نامے اور پاکستانیوں کے رابطے کے طریقہ کار میں انقلاب لانے کے لیے پُرعزم ہے۔​

VEON کا افتتاح ایک بڑی پریس کانفرنس میں کیا گیا جس میں میڈیا اور بلاگرز نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں رپورٹرز اور بلاگرز کے لیے پلیٹ فارم کو استعمال کرنے اور انہیں VEON کے بارے میں مزید بتانے کے لےی ایک خاص ’’ایکسپرینس زون‘‘ بنایا گیا۔​

​VEON کا مقصد اپنے سبسکرائبرز کو مختلف خدمات پیش کرکے ملک میں ذاتی انٹرنیٹ کے تجربے کو یکسر نئی شکل دینا ہے۔ VEON کے ساتھ یہ پارٹنرشپ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی قیادت کرنے کے لیے پاکستان کے نمبر 1 ٹیلی کام آپریٹر، Jazz کے طویل مدتی وژن کے مطابق ہے۔سبسکرائبرز VEON کی طرف سے پیش کی جانے والی بے مثال سروسز انجوائے کریں گے۔

​VEON کا آغاز ملک کے لیے رابطے کے ایک نئے دور کا آغاز ہے، جو صارفین کو ان کی ضرورت کے مطابق انٹرنیٹ کے ایکسپرینس اور نئے مواقع سے فائدہ اٹھانے کا موقعہ دیتا ہے، انہیں معلومات اور سروسز تک رسائی حاصل کرنے اور دنیا کے ساتھ منسلک ہونے کے قابل بناتا ہے۔

یہ پلیٹ فارم ملک میں ایک مکمل انٹرنیٹ ایکو سسٹم تیار کرنے میں مدد کرے گا اور پاکستان میں اسمارٹ فون کو اپنانے میں سہولت فراہم کرے گا، اس کے علاوہ انٹرنیٹ کو اپنانے میں یکسر اضافہ ہوگا۔​

​Jazz کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، عامر ابراہیم نے کہا، “مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر ہے کہ VEON کے پہلے ٹیلکو پارٹنر کے طور پر، Jazz ایک مکمل ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے لیے کوشاں ہے۔ ہم نے مسلسل جدید ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کرنے کی کوشش کی ہے جو لاکھوں لوگوں کی زندگیوں پر گہرا اثر ڈالے گی اور پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو بہتر بنائے گی۔

انہوں نے مزید کہا، “پاکستان میں VEON کے ساتھ ہماری شراکت داری مواصلات کی نئی دور کے بارے میں ہے جیسا کہ ہم جانتے ہیں۔ ایک ایسی دنیا کا تصور کریں جہاں آپ کو ایک مکمل کمیونیکیشن پلیٹ فارم کا ایکسپرینس کرنے کی آزادی ہو۔ VEON ڈیجیٹل مواصلات کا مستقبل ہے اور ایک ایسا سلوشن ہے جس کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی اور Jazz اس ڈیجیٹل انقلاب میں سب سے آگے ہے۔​

VEON کے چیف کمرشل اور ڈیجیٹل آفیسر، کرسٹوفر شلفر نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا، “ہمیں VEON کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے فخر ہے، یہ ایک انتہائی منفرد اور اختراعی پلیٹ فارم جو ہماری تمام کمیونیکیشن ضروریات کا جواب رکھتا ہے۔ کالز سے لے کر پیغامات تک، ہمارے صارفین کے لیے ذاتی نوعیت کا مواد، آفرز اور ڈیلز، موبائل والیٹ اور انٹرنیٹ خدمات تک، VEON موبائل کمیونیکیشن کے مقابلے میں صارفین کے رویے کو یکسر تبدیل کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔ VEON ایک نیا انٹرنیٹ ہے، جہاں لوگ ایک حقیقی ذریعہ، ایک قابل اعتماد پلیٹ فارم، اور ون سٹاپ سلوشن کے طور پر انحصار کر سکتے ہیں۔ یہ وہ سب کچھ فراہم کرتا ہے جو انٹرنیٹ کے پاس ہے، ایک جگہ پر، پاکستان میں صارفین کو مزید بااختیار بناتا ہے۔​

*VEON ایپ ایپل اسٹور اور گوگل پلے سے مفت ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔