سالانہ Jazz گالف ٹورنامنٹ کا دوسرا راؤنڈ لاہور میں منعقد ہوا۔

لاہور – 4 مارچ 2017: سالانہ Jazz گالف ٹورنامنٹ، جو پاکستان کے پریمیم امیچور گالفنگ ایونٹس میں سے ایک ہے، نے ڈیفنس رایا گالف کلب، لاہور میں اپنے دوسرے راؤنڈ کی میزبانی کی۔ راؤنڈ میں Jazz کے معزز صارفین اور اس کی اعلیٰ انتظامیہ میں سے شوقیہ گولفرز نے شرکت کی۔ جیتنے والوں اور نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں مختلف کیٹیگریز میں انعامات تقسیم کیے گئے۔​

ٹورنامنٹ کو تین راؤنڈز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ کراچی، لاہور اور اسلام آباد ہر سال ایک راؤنڈ کی میزبانی کرتے ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ ملک کے کارپوریٹ اور کاروباری شعبے کے متنوع طبقے سے 400 سے زائد شرکاء کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے جس سے مقابلے کی اچھی فضا قائم ہوتی ہے۔​

فیصل ستار، ہیڈ آف بزنس سروسز ڈویژن – Jazz نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، “گزشتہ گیارہ سالوں سے Jazz کے صارفین اور گالف کے شوقین افراد اسے پاکستان کے سب سے باوقار امیچور گالف ٹورنامنٹس میں سے ایک بنا رہے ہیں۔ میں جیتنے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اپنے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے لاہور میں اس سال ہونے والے ایونٹ کو بہت کامیاب بنایا۔‘‘​

Jazz نے کمیونٹی میں ایک صحت مند، زیادہ فعال طرز زندگی کو فروغ دینے کے لیے ہمیشہ نئے مواقع پیدا کیے ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل راؤنڈ اب اسلام آباد میں ہوگا۔​