اسلام آباد – 18 مارچ 2017: سالانہ Jazz گالف ٹورنامنٹ، پاکستان کے پریمیم امیچور گالفنگ ایونٹس میں سے ایک، گالف کلب، اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوا۔ ٹورنامنٹ کے فائنل راؤنڈ میں Jazz کے معزز صارفین اور اس کی اعلیٰ انتظامیہ میں سے شوقیہ گالفرز کی شرکت دیکھی گئی۔ جیتنے والوں اور نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں مختلف کیٹیگریز میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
اس سالانہ ٹورنامنٹ کو تین راؤنڈز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ کراچی، لاہور اور اسلام آباد ہر سال ایک راؤنڈ کی میزبانی کرتے ہیں۔ اس سال ملک کے کارپوریٹ اور کاروباری شعبے کے متنوع طبقے سے 400 سے زائد شرکاء نے حصہ لیا، جس نے ایک اچھی مقابلہ بازی کی تقریب بنائی، تفریح فراہم کی اور پاکستان میں گالف اور کھیل کو فروغ دیا۔
فیصل ستار، ہیڈ آف بزنس سروسز ڈویژن – Jazz نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، “گزشتہ گیارہ سالوں سے Jazz کے صارفین اور گالف کے شوقین افراد اسے پاکستان کے سب سے باوقار امیچور گالف ٹورنامنٹس میں سے ایک بنا رہے ہیں۔ میں جیتنے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اپنے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اسلام آباد میں اس سال ہونے والے ایونٹ کو بہت کامیاب بنایا۔‘‘
سالانہ Jazz گالف ٹورنامنٹ کا آغاز کراچی میں ہوا جبکہ دوسرا مرحلہ لاہور میں ہوا۔ اس طرح کی کوششوں کے ذریعے، Jazz کمیونٹی میں ایک صحت مند، زیادہ فعال طرز زندگی کو فروغ دینا چاہتا ہے۔