اسلام آباد – 02 اکتوبر 2018: ملک میں سب سے زیادہ ترقی کرنے والے موبائل فنانشل سروسز پرووائڈر JazzCash نے ایک جدید انشورنس پروڈکٹ کے لیے Chubb Insurance Pakistan Ltd کے ساتھ پارٹنرشپ کی ہے۔ چائلڈ ایجوکیشن پلان نامی پروڈکٹ، کسی ناگہانی واقعے کے نتیجے میں معذوری یا حادثاتی موت کی صورت میں بچے کی تعلیم کو محفوظ بناتی ہے۔
بہت سے پاکستانی ایسے ہیں جو معاشی رکاوٹوں کا شکار ہیں اور یہ سروس ان کے لیے بنائی گئی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اگلی نسل کی تعلیم جاری اور محفوظ ہو۔ پاکستان میں انشورنس کی رسائی اور کثافت علاقائی اوسط کے مقابلے میں سب سے کم ہے۔ موبائل فنانشل سروسز اسے تبدیل کر سکتی ہیں۔
صرف 399 روپے کے کم قیمت سالانہ پریمیم کے لیے، Chubb انشورنس پالیسی ہولڈر کے بچوں کو 400,000 روپے تک کی تعلیمی کوریج فراہم کرے گی، یہ کوریج پالیسی کی رکنیت کے دن سے ایک سال تک لاگو ہو گی۔ JazzCash موبائل اکاؤنٹ کے صارفین اپنے ہینڈ سیٹ سے صرف ایک نمبر ڈائل کرکے چائلڈ ایجوکیشن پلان کے لیے سبسکرائب کر سکیں گے۔
عامر اعجاز، چیف ڈیجیٹل اور MFS آفیسر، Jazz نے کہا، ’’JazzCash نہ صرف موبائل فنانشل سروسز کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے بلکہ اشد ضرورت کے وقت زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے جدید مصنوعات اور خدمات پیش کرتا ہے۔”
بیری ایم جانسن، ریجنل ڈائریکٹر، ایکسیڈنٹ اینڈ ہیلتھ ڈویلپمنٹ، چب یوریشیا نے کہا، “جاز کیش کے صارفین کو ایک جدید انشورنس پروڈکٹ فراہم کرنے کے لیے Jazz کے ساتھ یہ تعاون ڈیجیٹل تبدیلی کے ارد گرد کوششوں کی حمایت کرنے اور صارفین کو ذہنی سکون فراہم کرنے کے ہمارے عزم کا حصہ ہے۔”