JazzCash کے ایکٹیو موبائل اکاؤنٹ 2 ملین تک پہنچ گئے

اسلام آباد – 22 مارچ 2017: JazzCash نے اعلان کیا ہے کہ اس کے ماہانہ ایکٹیو موبائل اکاؤنٹ یوزرز کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ موبائل فنانشل سروسز پرووائڈر صرف چھ ماہ کے وقفے میں مزید ایک ملین فعال موبائل اکاؤنٹس کو شامل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔​

یہ اعلان اسلام آباد میں Jazz ڈیجیٹل ہیڈکوارٹرز میں ایک تقریب کے دوران کیا گیا جس میں Jazz کی چیف ڈیجیٹل اینڈ فنانشل سروسز آفیسر انیقہ افضل سندھو،سی ای او عامر ابراہیم اور VEON میں ایمرجنگ مارکیٹس کے سبربراہ جون ایڈی عبداللہ نے شرکت کی۔​

اس موقع پر بات کرتے ہوئے انیقہ افضل سندھو نے کہا، ’’پاکستان کی نمبر 1 ڈیجیٹل کمپنی کے طور پر، ہمارے کسٹمر کی مالی خدمات کی ضروریات ہماری اولین ترجیح ہیں اور ہم انہیں بہترین ممکنہ معیار فراہم کرنے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں۔ صرف چھ ماہ میں مزید ملین ماہانہ فعال موبائل اکاؤنٹ صارفین کو شامل کرنا اس عزم کا ثبوت ہے۔‘‘​

JazzCash موبائل اکاؤنٹس پاکستانیوں کو ڈیجیٹل مالیاتی خدمات فراہم کرنے میں تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔ یہ پروڈکٹ بنیادی طور پر ان لوگوں کی خدمت کرتا ہے جو بینک سے محروم ہیں، جو اب پاکستان بھر میں 70,000 سے زائد JazzCash ایجنٹس پر رقوم جمع کرنے اور نکالنے کے لیے اپنے موبائل فونز کے ذریعے اپنے موبائل اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کر رہے ہیں۔​

یہ سروس صارفین کی تمام بنیادی مالیاتی خدمات کی ضروریات کو پورا کرتی ہے جس میں ڈپازٹ، منی ٹرانسفر، بل کی ادائیگی، موبائل ٹاپ اپس، بچت، انشورنس، اے ٹی ایم کارڈز اور متعدد خدمات کی ادائیگی شامل ہیں۔​