JazzCash اور نیشنل بینک آف پاکستان بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز امپلائمنٹ کو سروسز دیں گے

اسلام آباد – 28 جون 2018: JazzCash نے بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کو فیس وصولی کی سروسز فراہم کرنے کے لیے نیشنل بینک آف پاکستان (NBP) کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ اس تعاون کے بعد بیرون ملک ملازمت کرنے والے تمام پاکستانی شہری JazzCash موبائل اکاؤنٹ یا ملک بھر میں JazzCash ریٹیلرز میں سے کسی کے ذریعے درخواست کی فیس ادا کر سکتے ہیں۔​

اس تعاون کے بارے میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، سعید احمد، صدر اور سی ای او – NBP نے کہا، ’’JazzCash کے ساتھ یہ شراکت داری ہمیں نہ صرف کام کو آسان بنانے کی سہولت دیتی ہے، بلکہ درخواست دہندگان کے لیے وقت کی بچت اور آسانی کا باعث بھی بنتی ہے۔ JazzCash کے وسیع نیٹ ورک کی طاقت کے ساتھ ساتھ بینک کی مالی مہارت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، ہم اپنے صارفین کی مالی ضروریات کے لیے ڈیجیٹل حل فراہم کرنے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔”​

اسی بارے میں گفتگو کرتے ہوئے Jazz کی چیف ڈیجیٹل اور MFS آفیسر انیقہ افضل سندھو نے کہا، ’’NBP کے ساتھ ہماری شراکت مضبوط سے مضبوط ہوتی جارہی ہے، کیونکہ ہم دونوں اپنے صارفین کو آسانی فراہم کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کا مشترکہ مقصد رکھتے ہیں۔ امیگریشن اور بیرون ملک ملازمت کے لیے درخواست کی فیس کی ادائیگی کے عمل کو مزید آسان بنا کر، ہم لاکھوں پاکستانیوں کو غیر ضروری پریشانیوں سے بچا کر ان کی مدد کرنے کے خواہاں ہیں۔‘‘​

​سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، 10 لاکھ سے زائد لوگوں نے 2017 میں اپنی بیرون ملک ملازمت اور ہجرت کے لیے درخواستیں دیں۔ ان امیدواروں کو فیس کا فارم پُر کرنا تھا اور ادائیگی کے لیے قریب ترین NBP برانچ جانا پڑتا تھا، جو کہ ان برانچوں میں لمبی قطاروں کو دیکھتے ہوئے کافی پریشانی تھی۔ اس عمل میں عام طور پر دو دن لگتے ہیں۔ JazzCash کی سروس کو استعمال کرنے سے، عمل کا وقت اب کافی حد تک کم ہو کر محض چند منٹ رہ جائے گا۔

NBP اور JazzCash نے پاسپورٹ فیس کی ادائیگی، بلوچستان کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں ٹیکس کی ادائیگی اور پبلک سروس کمیشن کی فیس کی ادائیگیوں کے لیے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی وصولی کی سہولت متعارف کرانے کے لیے بھی شراکت داری کی ہے۔​