JazzCash اور بینک الفلاح پاکستان بھر میں فنڈز ٹرانسفر پر رضامند

​اسلام آباد – 5 جنوری 2018: انڈسٹری میں پہلی مرتبہJazzCash اور بینک الفلاح اپنے صارفین کو الفلاح انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے CNIC پر رقوم کی منتقلی کے لیے بااختیار بنانے کے لیے رضامند ہو گئے ہیں۔

‘Pay Anyone’ کے نام سے جانی جانے والی سروس پاکستان بھر کے لوگوں کو JazzCash ایجنٹوں سے اپنے CNIC پر بھیجے گئے فنڈز جمع کرنے کی سہولت دے گی۔ سروس بینک الفلاح کے صارفین کو ماہانہ 50,000 روپے تک منتقل کرنے کی آزادی دیتی ہے۔​

انیقہ افضل سندھو، Jazz کی چیف ڈیجیٹل اینڈ فنانشل سروسز آفیسر نے اس بارے میں کہا، ’’ JazzCash صارفین کو ان کی ضروریات کو پورا کرنے والی مالیاتی سروسز کے ساتھ مدد فراہم کرنے میں پیش پیش ہے۔ بینک الفلاح کے ساتھ ‘Pay Anyone’ کے آغاز کے ساتھ، ہم پاکستان کی بینکوں سے محروم اور بینک کی سہولت سے محروم آبادی کے درمیان محفوظ، پائیدار پل بنانے کے اپنے عزائم کی جانب ایک قدم اور آگے بڑھ رہے ہیں۔‘‘​

دوسری طرف بینک الفلاح کی گروپ ہینڈ ریٹیل بینکنگ مہرین احمد نے کہا، ’’بینک الفلاح کو جدید مالیاتی حل پیش کرتے ہوئے، ٹیکنالوجی کی بات کرنے پر، سب سے آگے رہنے پر فخر ہے۔ JazzCash کے ساتھ اس پارٹنرشپ کا مقصد ملک کی غیر بینک شدہ آبادی کے لیے مالیاتی سروسز تک رسائی کو بڑھانا ہے اور ساتھ ہی بینک سے غیر بینک والے صارفین تک رقوم کی محفوظ اور آسان منتقلی ہے۔‘‘​

الفلاح کے صارفین الفلاح انٹرنیٹ بینکنگ میں لاگ ان ہوں گے اور ‘Pay Anyone’ پر کلک کریں گے، پھر تفصیلات درج کریں گے یعنی CNIC، موبائل نمبر اور رقم۔ اس کے بعد موصول ہونے والا سائیڈ گاہک پاکستان میں کسی بھی JazzCash بائیو میٹرک ایجنٹ سے نقد رقم جمع کر سکتا ہے۔​

مستقبل میں JazzCash اور بینک الفلاح اس سروس کو Alfa - Bank Alphalah کی موبائل ایپ تک بڑھا دیں گے۔