7 ملین ماہانہ ایکٹیو یوزرز کے ساتھ Jazz ورلڈ پاکستان کی سب سے بڑی لوکل ایپ بن گئی

اسلام آباد – 01 دسمبر 2020: پاکستان کے نمبر ایک 4G آپریٹر اور انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ سروس پرووائڈر کا سب سے بڑے ادارے کا سیلف کیئر پلیٹ فارم Jazz World نے ماہانہ ایکٹیو صارفین کی تعداد 70 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس سنگ میل کے ساتھ ہی Jazz World پاکستان کی سب سے بڑی مقامی ایپ بن گئی ہے۔​

Jazz ورلڈ ایک آن لائن کسٹمر انگیجمنٹ پلیٹ فارم ہے جو سبسکرائبرز کو پری پیڈ بیلنس اور پوسٹ پیڈ بل چیک کرنے، اپنے موبائل بیلنس کو ری چارج کرنے، فون کے بلوں کی ادائیگی اور استعمال کی تاریخ تک رسائی کے ساتھ ساتھ بہترین پیکجز کی معلومات دیتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم صارفین کو شکایات جمع کرنے، سمز خریدنے، گیمز چلانے اور موسمی مواد اور چھوٹ کے بارے میں معلومات بھی فراہم کرتا ہے۔ جدت پر مبنی نئی خصوصیات میں صارفین کو اپنے پسندیدہ بنڈل بنانے، دوستوں اور خاندان کے ساتھ بیلنس شیئر کرنے اور ادائیگیوں میں آسانی کے لیے اپنے کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈز کو محفوظ کرنے کی صلاحیت شامل ہے۔​

​یہ Jazz کے صارفین کی مرکزیت کے عزائم کا ایک مستقل، ڈیجیٹل ایکسپرینس کی عکاس ہے جو سبسکرائبرز کو ان کے اکاؤنٹ کی زیادہ تر ضروریات میں بروقت اور موثر مدد فراہم کرتا ہے۔ Jazz ورلڈ کی مقبولیت نے Jazz برانڈ کے ساتھ تعلق اور اعتماد کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، جو آج 64 ملین سے زیادہ صارفین کو خدمات فراہم کرتا ہے۔

​اس موقع پر Jazz کے چیف ڈیجیٹل اینڈ سٹریٹجی آفیسر، عامر اعجاز نے کہا، ’’ورلڈ اپنے صارفین کی سہولت کے لیے بہترین درجے کی ڈیجیٹل مصنوعات تیار کرنے کے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔ 7 ملین ماہانہ فعال صارفین ایک بڑا سنگ میل ہے اور ہم اپنے تمام صارفین کا ہم پر اعتماد کرنے کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ Jazz اپنے صارفین کو بہترین درجے کا کسٹمر ایکسپرینس فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے‘‘۔

​مصروفیت میں مسلسل اضافہ نئے صارف کے تاثرات کی قیادت میں، ایک بدیہی ڈیزائن کے ساتھ اسکرول پر مبنی یوزر انٹرفیس کی پشت پر ہوتا ہے۔ Jazz ورلڈ کی نئی شکل ایک بنیادی کسٹمر ایپ سے ڈیجیٹل لائف اسٹائل پارٹنر میں منتقلی کے مقصد کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔