Jazz ٹی وی لایا کسٹمرز کے لیے نئے شاندار فیچرز

​اسلام آباد – 10 جنوری 2020: Jazz ٹی وی اپنے صارفین کے لیے پرجوش ہونے والی چیزوں کی فہرست لا رہا ہے۔ اس نے نئی خصوصیات شروع کی ہیں اور صارفین کو مواد کے استعمال کا بہتر ایکسپرینس فراہم کرنے کے لیے اپنے TV پلیٹ فارم پر موجودہ خصوصیات میں مسلسل بہتری لا رہی ہے۔ اپ گریڈیشن کے حصے کے طور پر، صارف کی مصروفیت بڑھانے اور وفادار صارفین کو انعام دینے کے لیے ایک لائلٹی پروگرام متعارف کرایا گیا ہے۔ اس کے ذریعے صارفین کمائے گئے کوائنز کے بدلے میں موبائل بیلنس حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید برآں، ایکسپرینس کو زیادہ پرسنل اور ہموار بنانے کے لیے پلیٹ فارم کے صارف انٹرفیس میں بہتری لائی گئی ہے۔ اضافے میں ایک فلوٹنگ پلیئر، ایک ویڈیو پلیئر بار اور اسٹیٹس موڈز شامل ہیں۔ فلوٹنگ پلیئر صارفین کو دیگر ایپس کی تلاش کے دوران فلوٹ ایبل منی اسکرین میں ویڈیو اسٹریم کرنے کے قابل بناتا ہے۔ ویڈیو پلیئر صارفین کو لائیو ٹی وی چینلز کو ریوائنڈ، ریکارڈ اور شیئر کرنے دیتا ہے۔​

ٹی وی چینلز سے آگے جا کر، Jazz ٹی وی نے ریڈیو چینلز کو بھی شامل کیا ہے تاکہ صارفین Jazz ٹی وی پر اپنے پسندیدہ ریڈیو اسٹیشن بھی سن سکیں۔​

Jazz کے اسٹریم ہیڈ ڈیجیٹل پراڈکٹس کاشف رحمان نے کہا، ’’Jazz ٹی وی کے پاس آج تک 40 لاکھ ایپ ڈاؤن لوڈز ہیں اور یہ پلے اسٹور پر پاکستان کی ٹاپ 5 تفریحی ایپس میں مسلسل ٹرینڈ کر رہا ہے۔ ہمارے پاس لکیری ٹی وی پر ایک برتری ہے جہاں صارفین کے پاس ایک خاص وقت پر مخصوص مواد دیکھنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ Jazz ٹی وی کا استعمال کا انداز مختلف ہے۔ خاص طور پر ڈرامہ سیریلز میں قسط وار مواد کی دستیابی بہت طاقتور ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں لکیری ٹی وی مقابلہ نہیں کر سکتا۔ ہم Jazz ٹی وی کو “گو ٹو” انفوٹینمنٹ ایپ بنانا چاہتے ہیں۔‘‘​

انہوں نے مزید کہا، “Jazz میں، ہم ہمیشہ اپنے صارفین کی ضروریات کو ہر ممکن طریقے سے پورا کرنے کے لیے وقف ہیں۔ Jazz ٹی وی پر نئی متنوع پیشکشوں نے ہر کسی کی دلچسپیوں کا احاطہ کیا ہے۔‘‘​

​چلتے پھرتے آج کی تفریحی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے، Jazz TV کو گزشتہ سال iOS اور Android دونوں پلیٹ فارمز پر اپنے صارفین کے لیے دوبارہ لانچ کیا گیا۔ پسندیدہ ٹی وی شوز دیکھنے سے لے کر لائیو کھیلوں کی نشریات تک، Jazz TV صارفین کو اپنی موبائل ایپلیکیشن پر تفریح کے مختلف اختیارات فراہم کرتا ہے۔