Jazz کسٹمرز کے لیے لایا اُن کے فیورٹ سمارٹ فون

​اسلام آباد - 27 اکتوبر 2017: Jazz نے ‘Jazz اسمارٹ فون فیسٹیول’ کے لیے اسمارٹ لنک ٹیکنالوجیز اور گرینٹیک کے ساتھ خصوصی طور پر پارٹنرشپ کی ہے۔ یہ فیسٹیول صارفین کو پاکستان بھر میں کسی بھی Jazz سروس سینٹر سے آسان قسطوں پر اپنے پسندیدہ اسمارٹ فونز خریدنے کو موقعہ دیتا ہے۔ مزید برآں، Xiaomi کی بہت سی اسیسریز بھی شاندار رعایتی قیمتوں پر دستیاب ہیں۔

خریدی گئی ہر ڈیوائس مفت 4G ڈیٹا آفر ساتھ آئے گی، تاکہ صارفین Jazz کی غیر معمولی موبائل انٹرنیٹ سروس کا ایکسپرینس کر سکیں۔ صارفین کی جانچ کریڈٹ اسکورنگ کے ایک مقررہ معیار کی بنیاد پر کی جائے گی اور تصدیق کے بعد اور شرائط و ضوابط سے اتفاق کرنے کے بعد ڈیوائس کو پیشگی وصول کیا جائے گا۔​

​اس پیشکش کے بارے میں بات کرتے ہوئے، محمد علی خان، ہیڈ آف ڈیٹا اینڈ ڈیوائسز - Jazz نے کہا، “ہم اپنے صارفین کو بہترین درجے کی سروسز اور پراڈکٹس فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوشاں رہتے ہیں۔ ‘Jazz اسمارٹ فون فیسٹیول’ ہمارے صارفین کو ہائی اینڈ سمارٹ فون ڈیوائسز کے ساتھ سہولت فراہم کرنا چاہتا ہے تاکہ وہ آن لائن ان چیزوں کو جاری رکھ سکیں جن سے وہ لطف اندوز ہوتے ہیں۔ برسوں کی حمایت کے لیے ان کا شکریہ ادا کرنے کا یہ ہمارا طریقہ ہے۔‘‘

​Jazz اسمارٹ فون فیسٹیول ملک میں اسمارٹ فون کے استعمال کو فروغ دینا چاہتا ہے اور قیمتی صارفین کے لیے مجموعی تجربے کو بہتر بنانے کے لیے جدید مصنوعات اور خدمات متعارف کرانے کے Jazz کے عزم کے مطابق ہے۔