Jazz کی طرف سے ملازمین کے لیے آفیشل Careem ٹرپس

​اسلام آباد – 14 دسمبر 2017: پاکستان کی معروف ڈیجیٹل کمپنی Jazz نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں اپنے ملازمین کی سرکاری ٹرانسپورٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کریم (Careem) کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔ رائیڈ ہیلنگ ایپ کے ساتھ یہ پارٹنرشپ ملازمین کو بااختیار بنانے کا اقدام ہے اور کمپنی کی یومیہ انتظامیہ اور لاجسٹکس کے لیے فوری اقدامات متعارف کرانے کے لیے Jazz کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

​پارٹنرشپ Jazz کے ملازمین کے لیے سہولت فراہم کرے گی کہ وہ ایک تیز ڈیجیٹل ایکسپرینس کے ذریعے سروسز حاصل کرنے کے قابل ہوں گے۔ خصوصی Jazz اکاؤنٹس صارفین کو کریم میں لاگ ان کرنے اور بزنس کیٹگری کے ذریعے آفیشل ٹرانسپورٹ کی ضروریات کو تیز اور آسانی کے ساتھ مینیج کرنے کے لیے اپنی سروسز حاصل کرنے کی اJazzت دیں گے۔ ہر ٹرپ کی تکمیل پر، کمپنی سے کرایہ وصول کیا جائے گا۔

​اس حوالے سے Jazz کے پیپلز آفیسر اصغر جمیل نے کہا، ’’Jazz اپنے صارفین اور ملازمین کے لیے ڈیجیٹل انقلاب کی قیادت کر رہا ہے۔ جب کہ ہم اپنے صارفین کو ڈیجیٹل حل فراہم کرتے ہیں، ہم ملازمین کے تجربات کو تقویت دینے اور افزودہ کرنے کے لیے ڈیجیٹل مواقع بھی تلاش کرتے رہتے ہیں۔ کریم کے ساتھ یہ پارٹنرشپ ہمارے ڈیجیٹلائزیشن کے سفر میں ایک اور سنگ میل ہے جو ہمارے ملازمین کے تجربے کو زیادہ چست، تیز اور آسان بناتی ہے۔‘‘

​پارٹنرشپ پر تبصرہ کرتے ہوئے جنید اقبال، ایم ڈی - کریم نے کہا، “کریم میں، ہم Jazz کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے پرجوش ہیں، اور پاکستان بھر میں سفر کو آسان بناتے ہوئے، اپنے ملازمین کو کارپوریٹ خدمات فراہم کرنے پر بے حد فخر محسوس کرتے ہیں۔ اس طرح کی پارٹنرشپ سے بڑی کمپنیوں کو ہمارے پلیٹ فارم کے ذریعے ملازمین کی نقل و حرکت کے ایکسپرینس کو کافی حد تک بہتر بنانے میں مدد ملے گی جو لاگت میں خاطر خواہ بچت، لچک اور کنٹرول فراہم کرتا ہے۔‘‘