Jazz نے کوئٹہ میں راشن پہنچا دئیے

​اسلام آباد - 22 اپریل 2020: Jazz کی امدادی ٹیم ایدھی فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت کے تحت بے سہارا افراد کے لیے خوراک کا سامان لے کر کوئٹہ، بلوچستان پہنچ گئی۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی موجودگی میں 3000 افراد میں کھانے کا راشن، جو اوسطاً ایک خاندان کے لیے چار ہفتوں تک رہ سکتا ہے، تقسیم کیا گیا۔

قاسم خان سوری نے لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے خاندانوں اور افراد کے لیے Jazz کی مسلسل مدد کی تعریف کی اور دیگر تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ بلوچستان میں امدادی سرگرمیوں پر توجہ دیں۔​

​اب تک اسلام آباد اور کوئٹہ میں خاندانوں میں خوراک کا راشن تقسیم کیا جا چکا ہے، اور Jazz کی امدادی ٹیمیں اب کراچی، پشاور اور لاہور میں تقسیم کی مہم چلائیں گی۔ خوراک کی تقسیم کی یہ مہم کمپنی کے 1.2 بلین روپے COVID-19 ریلیف پیکج کا ایک حصہ ہے جس کا پہلے اعلان ہنگامی صحت کی خدمات، مواصلاتی خدمات، اور لاک ڈاؤن کے درمیان کمزور کمیونٹیز کے لیے کھانے کے راشن کے لیے کیا گیا تھا۔

جاری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اس مقصد کے لیے ایک منفرد پورٹل شروع کیا ہے https://jazz.com.pk/darna-nahin-bachna-hai