Xiaomi کی سمارٹ ڈیوائسز ملک بھر میں لانچ کرنے کے لیے Jazz اور سمارٹ لنکس میں پارٹنرشپ

​اسلام آباد – 21 جولائی 2017: پاکستان کو ڈیجیٹل انقلاب کی طرف لے جانے کے اپنے وژن کے مطابق، پاکستان کی نمبر ون ٹیلی کام کمپنی نے Xiaomi کی اسمارٹ ڈیوائسز کی شاندار نئی پروڈکٹ لائن لانے کے لیے Smartlink کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کا مقصد صارفین کے اسمارٹ فون کے ایکسپرینس کو اور بھی بلند کرنا ہے۔ Xiaomi کے سمارٹ ڈیوائسز پورٹ فولیو میں ہیڈ فون، ہینڈز فری اور پاور بینک شامل ہوں گے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے، محمد علی خان، ہیڈ آف ڈیٹا اینڈ ڈیوائسز، Jazz نے کہا: “Jazz اور اسمارٹ لنک کے درمیان پارٹنرشپ واقعی ایک قابل ذکر پیشرفت ہے۔ Jazz اپنے صارفین کے لیے کئی ڈیجیٹل اور موبائل فرسٹ سلوشنز لانے کے لیے پرعزم ہے۔ چاہے وہ HD فلموں کی آن لائن سٹریمنگ ہو یا JazzCash ایپ کے ذریعے بلوں کی ادائیگی ہو، سب کچھ Jazz صارفین کی پہنچ میں ہوگا۔ ان سلوشنز میں روزمرہ کی زندگی کے کئی پہلو شامل ہوں گے، سبھی سمارٹ فون کے ذریعے جو صارفین اپنی جیب میں رکھتے ہیں۔”​

Jazz اس صلاحیت کا ادراک کرنے کے لیے پرعزم ہے کہ ٹیکنالوجی پاکستانیوں کی زندگیوں کو بدل سکتی ہے، اور یہ ایک عظیم مستقبل کے لیے بہت سے اقدامات میں سے ایک ہے۔ یہ انتہائی اقتصادی Xiaomi سمارٹ ڈیوائسز ملک بھر میں تمام Jazz فرنچائزز اور کاروباری مراکز پر دستیاب ہوں گے۔​