اس کے ساتھ Jazz کی طرف سے سام سنگ گلیکسی خریدنے والوں کے لیے شاندار موبائل پیکجز بھی اسلام آباد - 20 اپریل 2017: سام سنگ کے ساتھ مل کر Jazz پاکستان میں لایا ہے گلیکسی S8 اور S8+ ہینڈ سیٹ جن کا سب کو بے صبری سے انتظار تھا۔ اس پارٹنرشپ کے ذریعے، صارفین جدید ترین Samsung S8 اور S8+ اسمارٹ فونز بالترتیب 87,000/- روپے اور 97,000/- روپے میں Jazz ریٹیل آؤٹ لیٹس سے حاصل کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ، Jazz اور Warid کے صارفین Samsung Galaxy S8 اور S8+ کی خریداری کے ساتھ 30 دنوں کے لیے مفت انٹرنیٹ بھی حاصل کریں – یعنی دنیا کے جدید ترین اسمارٹ فونز پر بہترین 3G اور LTE ایکسپرینس فراہم کریں گے۔
اس حوالے سے Jazz کے ہیڈ آف ڈیوائسز محمد علی خان نے کہا: “Jazz اور سام سنگ کے درمیان پارٹنرشپ واقعی ایک قابل ذکر پیشرفت ہے۔ جیسا کہ ہم ملک میں ڈیجیٹل انقلاب کے آغاز کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، ایسے ادارے ہمارے صارفین کے لیے حوصلہ افزا فوائد حاصل کریں گے۔‘‘
سام سنگ الیکٹرانکس پاکستان اور افغانستان کے صدر جاہوان لی نے مزید کہا، “اسمارٹ فون صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد سام سنگ گلیکسی مصنوعات کو پسند کرتی ہے کیونکہ وہ دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو متاثر کرتے ہیں۔ Jazz کے ساتھ ہاتھ ملانے کا مقصد یہی ہے کہ پاکستان میں اپنے مداحوں کے لیے متاثر کن جذبہ پیدا کیا جائے۔
یہ لانچ Jazz کے لوگوں کے مجموعی تجربے کو بہتر بنانے کے لیے جدید مصنوعات اور خدمات متعارف کرانے کے عزم کے مطابق ہے۔