اسلام آباد، 10 اکتوبر 2017: پاکستان کے معروف ٹیلی کام کمپنی Jazz نے اپنے فلیگ شپ ڈیوائس Galaxy Note 8 کو پاکستان میں لانچ کرنے کے لیے خصوصی طور پر سام سنگ کے ساتھ پارٹنرشپ کی ہے۔ سام سنگ کے ساتھ پارٹنرشپ صارفین کو یہ اہم ٹیبلیٹس تمام Jazz ریٹیل آؤٹ لیٹس سے خریدنے کا موقعہ دے گی۔
اس کے علاوہ، Jazz کے صارفین ہر Samsung Galaxy Note 8 کی خریداری کے ساتھ 6 ماہ کے لیے 6GB مفت انٹرنیٹ سے لطف اندوز ہوں گے، اس طرح ان کے ڈیٹا کے ایکسپرینس کو اب تک کے جدید ترین ٹیبلیٹس میں سے ایک پر مزید تقویت ملے گی۔
اس دلچسپ پیشرفت پر تبصرہ کرتے ہوئے Jazz کے ہیڈ آف ڈیوائسز محمد علی خان نے کہا، ’’سام سنگ دنیا کے سب سے بڑے ہینڈ سیٹ مینوفیکچررز میں سے ایک ہے اور یہ پارٹنرشپ ہمارے ڈیجیٹل قابلیت کے اہداف کی مطابقت میں مسلسل جدید اور دلکش اسمارٹ فونز متعارف کرانے کے ہمارے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ ہمیں پاکستان میں اس کے گلیکسی نوٹ 8 کے آغاز میں سام سنگ کی مدد کرنے پر خوشی ہے، جو صارفین کو اس سال کے انتہائی متوقع نوٹ میں سے ایک پر Jazz کی بے مثال ڈیٹا سروسز کا ایکسپرینس کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔‘‘
اس موقع پر بات کرتے ہوئے سام سنگ الیکٹرانکس پاکستان کے ہیڈ آف موبائل بزنس، عمر گھمن نے کہا، “ہم پاکستان میں معروف ٹیلی کام برانڈ Jazz کو اپنے شریک لانچ پارٹنر کے طور پر حاصل کرنے پر بہت خوش ہیں۔ نوٹ کمیونٹی کا انتھک جذبہ ہمارے لیے مسلسل تحریک رہا ہے اور ہم نے ان کے لیے نیا نوٹ ڈیزائن کیا ہے۔ انفینٹی ڈسپلے سے لے کر بہتر S-Pen اور ایک طاقتور ڈوئل کیمرہ تک، Galaxy Note 8 لوگوں کو وہ کام کرنے کی آذادی دیتا ہے جو انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔‘‘
نئے Samsung Galaxy Note 8 کی اہم خصوصیات میں 6.3 انچ کا تقریباً بیزل فری “انفینٹی ڈسپلے”، نئی خصوصیات کے ساتھ ایس پین اسٹائلس، اور بیک پر دو سینسر ڈوئل کیمرہ شامل ہیں جو تصویر کھینچنے کی صلاحیت کو بڑھانے کی اJazzت دیتا ہے۔
یہ پارٹنرشپ Jazz کے لوگوں کے مجموعی تجربے کو بہتر بنانے کے لیے جدید مصنوعات اور خدمات متعارف کرانے کے عزم کے مطابق ہے۔