اسلام آباد – 10 مارچ 2017: پاکستان کے سب سے بڑی ٹیلی کام پرووائڈر Jazz نے نیویارک میں قائم جنوبی ایشیا کی معروف آڈیو انٹرٹینمنٹ سٹریمنگ پلیٹ فارم Saavn کے ساتھ پارٹنرشپ کی ہے تاکہ اپنے صارفین کو اعلیٰ معیار کی میوزک سٹریمنگ اشتہار سے پاک میوزک زیرو قیمت پر فراہم کی جا سکے۔
سبسکرائبرز اب ساون پرو تک رسائی کے لیے Jazz فری میوزک بنڈل کا استعمال کر سکتے ہیں، جس کے تحت بغیر کسی ڈیٹا چارجز کے 30 ملین سے زیادہ گانے سنے جا سکتے ہیں اور ساتھ آٖف لائن میوزک کی سہولت سے بھی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ سروس کے ذریعے صارفین انٹرنیٹ چارجز سے بے فکر ہو کر بغیر کسی رکاوٹ کے میوزک کو اسٹریم اور ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔
اس بارے میں Jazz کے ہیڈ آف ڈیٹا سروسز محمد علی خان نے کہا، “Jazz اپنے صارفین کو بہترین، انتہائی شاندار سروسز فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ ساون کے ساتھ ہماری پارٹنرشپ اسی سوچ کا اظہار ہے۔”
میوزک ایپ ساون کے وائس پریذیڈنٹ آف کیرئیر پارٹنرشپ، گیری بھٹہ چاریہ نے کہا، “ہماری مسلسل کوشش ہے کہ دلکش مواد اور ہمارے پریمیم میوزک کیٹلاگ تک رسائی کے ذریعے بہترین آڈیو انٹرٹینمنٹ ایکسپرنس فراہم کرنے کے لیے منفرد طریقے تلاش کریں۔ ہم Jazz کے ساتھ اپنی وابستگی کو بڑھانے اور ساون کے ایکسپرینس کے ساتھ پاکستان میں اپنے صارفین کو سروسز فراہم کرنے کے منتظر ہیں۔‘‘
Saavn کے ساتھ تعاون تیز رفتار کنکشن کا فائدہ اٹھانے اور تفریحی اور دیگر ویلیو ایڈڈ سروسز (VAS) کے ذریعے صارفین کے تجربے کو بڑھانے کے ٹیلکو کے بڑے مشن کا حصہ ہے۔