اسلام آباد - 06 ستمبر 2017: پاکستان کی نمبر ون ٹیلی کام کمپنی Jazz نے پاکستان بھر میں اپنے گولڈ پوسٹ پیڈ صارفین کے لیے Itel 1460 اسمارٹ فون لانچ کر دیا ہے۔ یہ لانچ Jazz کے اپنے معزز صارفین کے مجموعی ایکسپرینس کو بہتر بنانے کے لیے جدید پراڈکٹس اور سروسز متعارف کرانے کے عزم کا اظہار ہے۔
Itel 1460 Jazz برانڈڈ سمارٹ فون زیرو ڈاون پیمنٹ اور 500 روپے ماہانہ کی 12 اقساط کے پلان پر آفر کیا جا رہا ہے۔ ڈیوائسز خصوصی طور پر ایکٹیو گولڈ پوسٹ پیڈ صارفین کے لیے ہیں جو کم از کم چھ ماہ سے بل ادا کر رہے ہیں۔ صارفین کی مزید پڑتال کریڈٹ اسکورنگ کے طے شدہ معیار کی بنیاد پر کی جائے اور تصدیق اور شرائط و ضوابط سے اتفاق کرنے کے بعد ڈیوائس کو جاری کر دیا جائے گا۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے Jazz کے ہیڈ آف ڈیوائسز محمد علی خان نے کہا: “ہم اپنے صارفین کو بہترین معیار کی سروسز اور پراڈکٹس فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوشاں رہتے ہیں۔ Itel 1460 اسمارٹ فون ہمیں اپنے گولڈ پوسٹ پیڈ صارفین کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا موقعہ دے گا۔ بہت سے نوجوان پاکستانی چلتے پھرتے فلموں اور موسیقی سے لطف اندوز ہونے کے لیے اسمارٹ فونز پر انحصار کرتے ہیں اور انہیں ایسے اسٹائلش ڈیوائسز کی ضرورت ہوتی ہے جو ملٹی میڈیا ایکسپرینس کے لیے موزوں ہوں۔ ہمیں یقین ہے کہ Itel 1460 سمارٹ فون کے ساتھ، ہم اپنے معزز صارفین کو بہترین قیمت پر اعلیٰ معیار کے ہینڈ سیٹس پیش کرنے اور انہیں مزید خاص محسوس کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔‘‘
1GB ریم، کواڈ کور پروسیسر، 5 ایم پی بیک کیمرہ اور 2 ایم پی فرنٹ کیمرہ، 1500 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ، یہ 4 انچ ڈسپلے والا ہینڈ سیٹ یقینی طور پر صارفین کو اسمارٹ فون کا بہترین ایکسپرینس فراہم کرے گا۔
فی الحال یہ ڈیوائسز ملک بھر میں Jazz کے بزنس سنٹرز پر دستیاب ہوں گی۔ مزید برآں، Jazz کا مقصد مستقبل قریب میں اپنے گولڈ صارفین کو مزید نئی ڈیوائسز پیش کرنا بھی ہے۔