ماہ مقدس کے بابرکت موقعہ پر Jazz نے اسلام ورلڈ ایپ لانچ کر دی

اسلام آباد - 15 مئی 2020: رمضان کے مقدس مہینے کی روح کے مطابق، پاکستان کی ڈیجیٹل کمیونیکیشن کمپنی Jazz نے اسلام ورلڈ کے نام سے ایک اسلامی موبائل ایپ لانچ کر دی ہے۔ یہ فری ایپ علما کے بیانات، ویڈیو “قرآن”، تراویح، دعائیں اور احادیث وغیرہ سمیت مختلف کیٹگریز میں دین اسلام کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہے۔​

قرآن ایپ کی ایک اور خاص خوبی یہ ہے کہ اس کے ذریعے آپ قرآن کو پارا بہ پارہ یا سورہ بہ سورہ سن سکتے ہیں، تلاوت کر سکتے ہیں اور سیکھ سکتے ہیں۔ تلاوت کی جانے والی قرآنی آیت کو بھی نمایاں کیا گیا ہے اور صارفین کی سہولت کے لیے اردو اور انگریزی دونوں تراجم اس میں شامل کیے گئے ہیں۔ مزید یہ کہ آپ بک مارکنگ فیچر کی مدد سے اپنی پڑھائی کو ٹریک کرسکتے ہیں۔​

اسلام ورلڈ ایپ میں اس کے ساتھ اور بھی بہت سی خوبیاں ہیں جیسا کہ رمضان کے لیے سحر و افطار کے اوقات، رمضان کا خاص وقت۔ قبلہ رخ تلاش کرنا؛ تسبیح کاؤنٹر؛ اور اللہ اور نبی محمد (ص) کے نام۔​

​ایپ کی لانچ پر Jazz کے ہیڈ آف مارکیٹنگ رضوان فضل نے کہا، “اسلام ورلڈ کو شروع کرنے کے پیچھے یہی مقصد ہے کہ صارفین کو اپنی مذہبی وابستگیوں کو نبھانے اور ایک ہی جگہ سے اپنے عقیدے کو مضبوط کرنے کی صلاحیت فراہم کی جائے۔” انہوں نے مزید کہا، “ڈیجیٹل کمپنی کے طور پر، ہم ہمیشہ اپنے مضبوط موبائل ایپ ماحول کو آگے بڑھانے کے طریقے تلاش کرتے رہتے ہیں اور اسلام ورلڈ اس نقطہ نظر کی ایک اور مثال ہے۔”

ایک ڈیجیٹل کمپنی کے طور پر، Jazz کا مقصد اپنے صارفین کی ضروریات کے لیے ڈیجیٹل حل فراہم کرنے کے لیے اپنی سروسز کو بڑھانا ہے۔ اسلام ورلڈ ایپ کے ذریعے، کمپنی مقدس مہینے کے دوران مسلمانوں کو ان کے عقیدے پر عمل کرنے میں مدد کرنے کے لیے اسلام کی تعلیمات اور رسومات کا ایک واحد ذریعہ پیش کرتی ہے۔​

فی الحال یہ ایپ صرف گوگل پلے (اینڈرائیڈ ڈیوائسز) پر دستیاب ہے اور اسے درج ذیل لنک سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے :https://tinyurl.com/ycuut72z