Jazz نے صارفین کو کرکٹ میچز سے اپ ڈیٹ رکھنے کے لیے کرکٹ ایپ لانچ کر دی

اسلام آباد - 13 فروری 2017: ملک میں کرکٹ کے جنون کو دیکھتے ہوئے، Jazz نے اپنے صارفین کی ڈیمانڈ کو پورا کرتے ہوئے عالمی معیار کی کرکٹ ایپ لانچ کر دی ہے۔ ‘Jazz کرکٹ’ کے نام سے یہ ایپ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر، متعدد فیچرز کے ساتھ بہت ہی یوزر فرینڈلی انٹرفیس کے ذریعے کرکٹ کوریج آفر کرتی ہے۔​

Jazz کرکٹ صارفین کو لائیو سٹریمنگ، تیز ترین سکور اپ ڈیٹس اور ریئل ٹائم ویڈیو ہائی لائٹس کے ساتھ لائیو ٹیکسٹ کمنٹری، تازہ ترین خبروں اور آراء کو ایک جگہ پیش کرے گا۔ ایک اور خاص خوبی فلوٹنگ لائیو ویجیٹ ہے جو صارفین کو دوسری ایپس استعمال کرتے ہوئے یا فون بند رکھے ہوئے لائیو اسکورز اور ایونٹس کے ساتھ اپ ڈیٹ رکھے گا۔​

Jazz کے ہیڈ آف پراڈکٹس اینڈ سروسز سید بابر احمد نے ایک تقریب میں ایپ کی نقاب کشائی کرتے ہوئے کہا، “Jazz کرکٹ پاکستان میں اب تک شروع کی گئی سب سے تیز، سب سے زیادہ مکمل کرکٹ سروس ہے۔ ایپ، اپنی حیرت انگیز خصوصیات کے ساتھ اس ایپ میں یہ صلاحیت ہے کہ اسے استعمال کرنے کے بعد کرکٹ دیوانوں کا اپنی فپورٹ سپورٹ کو فالو کرنے کا انداز بدل جائے گا۔‘‘​

Jazz کرکٹ باضابطہ اور خصوصی طور پر تمام PSL اور ICC ٹورنامنٹس کے میچ کے بعد کی ویڈیو ہائی لائٹس کے ساتھ لائسنس یافتہ ان میچ ویڈیوز بھی فراہم کرے گا۔ لائیو میچوں کے دوران شارٹ ویڈیوز کی دستیابی ڈیٹا سبسکرائبرز کے لیے ایک بہترین فیچر ہے جو اضافی ڈیٹا چارجز کے بغیر اپنے تمام پسندیدہ میچوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔​

فی الحال یہ ایپ پلے اسٹور پر دستیاب ہے اور جلد ہی ایپ اسٹور پر آنے والی ہے۔ ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد، صارفین کو 7 دن کا مفت ٹرائل دیا جائے گا جس کے بعد ہفتہ وار اور ماہانہ سبسکرپشن پیکجز شامل کیے جائیں گے۔​