Jazz سب سے کم وقت میں ایک کروڑ سوپر 4G ڈیٹا سبسکرائبر حاصل کرنے والا آپریٹر بن گیا

​اسلام آباد – 31 مئی 2019: پاکستان کی معروف ڈیجیٹل کمیونیکیشن کمپنی Jazz نے سپر 4G ڈیٹا کے 10 ملین سبسکرائبرز حاصل کر کے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ Jazz نہ صرف 59 ملین سے زیادہ صارفین کے ساتھ ملک کا سب سے بڑا موبائل آپریٹر ہے، بلکہ 35 ملین سے زیادہ 2G، 3G اور4Gسبسکرائبرز کے سب سے بڑے ڈیٹا یوزر بیس کے ساتھ ملک کا سب سے بڑا انٹرنیٹ پرووائڈر بھی ہے۔

Jazz کے 4G ڈیٹا سبسکرائبرز میں غیر معمولی اضافہ اس کے اعلیٰ ڈیٹا نیٹ ورک کی وجہ سے ہوا ہے۔ Ookla® کے مطابق، موبائل اور براڈ بینڈ نیٹ ورک انٹیلی جنس، ٹیسٹنگ ایپلی کیشنز اور ٹیکنالوجی میں Jazz پاکستان کا تیز ترین موبائل براڈ بینڈ نیٹ ورک ہے۔ Jazz نے لگاتار دو بار Ookla کا Speedtest ایوارڈ جیتا ہے۔ Jazz نے ڈاؤن لوڈ کے لیے 17.13 Mbps اور اپ لوڈ کے لیے 10.74 Mbps کی اوسط رفتار کے ساتھ 16.01 کا اسپیڈ اسکور™ حاصل کیا۔ Jazz کا اسپیڈ اسکور™ دیگر نیٹ ورکس کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ تھا، جس کا انہی ٹیسٹوں کے لیے اوسط 8.04 تھا (Q3-Q4 2018)۔​

​10 ملین کا ہندسہ عبور کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے، عامر ابراہیم، سی ای او - Jazz نے کہا، “Jazz کا فلسفہ ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل سروسز اور تیز رفتار کنیکٹیویٹی کے ذریعے کسٹمرز کو مسلسل بااختیار بنانا ہے۔ اس فلسفے نے ہمیں وائس اور ڈیٹا سروسز کے لیے پاکستان کے انتخاب کے نیٹ ورک کے طور پر قائم کیا ہے۔‘‘

​اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا، “Jazz میں، سب کچھ صارفین کے لیے ہی ہے۔ ہم اپنے قابل قدر سبسکرائبرز کے لیے اپنی خدمات کو بہتر بنانے کی مسلسل کوشش کرتے ہیں اور بدلے میں ہم ایسے سنگ میل حاصل کرتے ہیں۔ سب سے تیزی سے 10 ملین 4G ڈیٹا سبسکرائبرز کو عبور کرنا پاکستان بھر میں ہماری خدمات کے معیار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔‘‘

Jazz ایک نئے دور کا ڈیجیٹل سروس پرووائڈر اور پاکستان کی صف اول کی ٹیلی کام کمپنی ہے، جو جدت، ٹیکنالوجی اور قابلیت کے لیے صارفین پر مبنی نقطہ نظر کے ذریعے پاکستان کی ڈیجیٹلائزیشن کی راہ پر گامزن ہے۔​