Jazz نے پاکستان میں پہلی مرتبہ 4G سہولت والا فیچر فون متعارف کروا دیا

​اسلام آباد – 26 فروری 2018: پاکستان کی نمبر ون ڈیجیٹل کمپنی Jazz نے 4G کی سہولت والا فیچر فون Jazz Digit 1 کے نام سے پاکستان بھر کے صارفین کے لیے لانچ کر دیا ہے۔ یہ لانچ Jazz کے سستی مصنوعات اور سروسز متعارف کرانے کے عزم کے مطابق ہے تاکہ موجودہ ڈیجیٹل خلیج کو ختم کیا جا سکے۔

​Digit 1 ایک Jazz برانڈڈ ‘سمارٹ’ فیچر فون ہے جو مفت ڈیٹا سم کے ساتھ 6 ماہ کا مفت 4G انٹرنیٹ* آفر کرتا ہے۔ یہ ڈیوائس مشہور اسمارٹ فون ایپلی کیشنز جیسے فیس بک اور واٹس ایپ کو سپورٹ کرتی ہے۔ دیگر خصوصیات میں ٹچ اسکرین، وائی فائی ہاٹ اسپاٹ، 2MP کیمرہ اور 2000 mAh بیٹری شامل ہے۔

​Jazz کے ہیڈ آف ڈیوائسز محمد علی خان نے کہا، “ہم اپنے صارفین کو بہترین درجے میں اور سستی سروسز اور پراڈکٹس فراہم کرنے کے لیے مسلسل نئے راستوں کی تلاش رہتی ہے۔ Jazz Digit 1 کا آغاز ہمارے صارفین کو ہمارا تیز ترین 4G نیٹ ورک استعمال کرنے کے قابل بناتا ہے تاکہ وہ اپنے پیاروں تک سوشل میڈیا پر لاگت سے موثر انداز میں پہنچ سکیں۔

Digit1 Qualcomm پروسیسر سے چلنے والا پہلا 4G ‘سمارٹ’ فیچر فون ہے اور فیچر فون مارکیٹ میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔ صارفین پہلی بار فیچر فون پر براؤزر کے ذریعے فیس بک، واٹس ایپ اور یوٹیوب جیسی سمارٹ ایپلی کیشنز سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔​

​فون مارکیٹ کی موجودہ ٹرینڈز کے ساتھ اچھی طرح فٹ بیٹھتا ہے کیونکہ ملک میں زیادہ تر موبائل صارفین اب بھی پرانے 2G فون استعمال کر رہے ہیں اور انہیں جدید ترین ٹیکنالوجیز جیسے 4G پر لانے کے لیے نئے آپشنز کی ضرورت ہے۔

​فی الحال، یہ ڈیوائسز ملک بھر میں Jazz کے ایکسپرینس سنٹرز اور فرنچائزز پر 5,300 روپے میں Digit کے ایک سالہ آفیشل وارنٹی پروگرام کے ساتھ دستیاب ہیں۔