Jazz نے ٹیلنٹ کی تلاش کا عالمی سسٹم LEVER پاکستان میں متعارف کروا دیا

​اسلام آباد - 19 جولائی 2017: پاکستان کی نمبر ون ٹیلی کام کمپنی Jazz نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ LEVER کے نام سے ایک جدید ترین عالمی معیار کے ڈیجیٹل ٹیلنٹ کے حصول کے پلیٹ فارم کو لانچ کر رہا ہے۔ اس نظام کا مقصد آٹومیشن اور شفافیت کے ذریعے ممکنہ امیدوار کے درخواست کے ایکسپرینس کو بہتر بنانا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے، اصغر جمیل، چیف ہیومن ریسورس آفیسر، Jazz نے کہا، “Jazz ایک عالمی معیار کی کمپنی ہے جہاں لوگوں کو کام کے ساتھ چستی، ڈیجیٹلائزیشن اور تفریح کا ایکسپرینس ہوتا ہے۔ ٹیلنٹ ہمارا سب سے مضبوط اثاثہ ہے اور ہم ایسے سلوشن میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں جو ٹیلنٹ کے ایکسپرینس کو تقویت دیتے ہیں۔ LEVER کے ساتھ یہ پارٹنر شپ ہمیں جدید ٹیلنٹ کے حصول کی ٹیکنالوجی کو اپنانے کا موقعہ دیتی ہے جو کہ فطری طور پر انسانی، سماجی اور باہمی تعاون پر مبنی ہے۔”​

LEVER بھرتی کرنے والوں اور بھرتی کرنے والے مینیجرز کے لیے ایسے امیدواروں کی تلاش آسان بناتا ہے جو ثقافتی لحاظ سے موزوں ہیں اور یہ یقینی بناتا ہے کہ صرف سب سے زیادہ اہل اور موزوں امیدوار ہی کمپنی میں شامل ہوں۔​

“دنیا بھر کی معروف کمپنیاں LEVER کے جدید ہائرنگ سافٹ ویئر کا انتخاب کر رہی ہیں تاکہ ٹیلنٹ کو مسابقتی تفریق کار بنایا جا سکے۔ لیور کی سی ای او سارہ نہم نے کہا کہ ہم Jazz جیسے مارکیٹ لیڈر کے ساتھ پارٹنر شپ کرنے اور پاکستان میں باہمی تعاون کے ساتھ خدمات حاصل کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔​

یہ منفرد پلیٹ فارم ہے جو JAZZ کو اپنے پرجوش ڈیجیٹل سفر کو آگے بڑھانے کے لیے صحیح ٹیلنٹ حاصل کرنے میں مدد دے گا۔​