Jazz نے Gemalto سبسکرپشن مینیجمنٹ پلیٹ فارم کے ساتھ ای سِم ٹیکنالوجی متعارف کروا دی

ٹیلی کام انڈسٹری میں پہلی مرتبہ Jazz ہائپر کنکٹڈ دنیا کی طرف سے قدم بڑھاتے ہوئے پاکستان میں اپنے صارفین کے لیے ای سم لانچ کر دی ہے​

​اسلام آباد – 29 مئی، 2019: پاکستان کی معروف ڈیجیٹل کمیونیکیشن کمپنی Jazz نے ملک کے پہلے eSIM (ایمبیڈڈ سم) سبسکرپشن مینجمنٹ پلیٹ فارم کے آغاز کے لیے ایک بین الاقوامی ڈیجیٹل سیکیورٹی فرم Gemalto کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ eSIM ان سبسکرائبرز کے لیے ہے جن ہینڈ سیٹس میں یہ فیچر موجود ہے اور جو انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہوئے متعدد سم کارڈ نمبروں کو براہ راست اپنے فون یا iOT ڈیوائسز میں انٹگریٹ کرنے کی سہولت دے گا۔

Jazz eSIM پلیٹ فارم سبسکرائبرز کو ایک سے زیادہ سبسکرپشنز کے درمیان سوئچ کرنے، ڈیٹا پلانز ڈاؤن لوڈ کرنے، اور اپنے سم کارڈز کو فزیکل طور پر تبدیل کیے بغیر ایک ہی ڈیوائس میں سے پرانے سم پروفائلز کو ہٹانے کے آزادی دے گا۔ Jazz کی eSIM ٹیکنالوجی بہت سے eSIM سے چلنے والے آلات جیسے لیپ ٹاپ، ٹیبلیٹس، پہننے کے قابل اور iOT آلات پر بھی کام کرتی ہے اور اس کے نتیجے میں آئی فون XS، XR اور XS Max جیسے ہینڈ سیٹس بھی ڈوئل سم فونز کے طور پر کام کرتے ہیں۔​

Jazz کے چیف کمرشل آفیسر آصف عزیز نے کہا کہ “Jazz اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے اور ہمیشہ رہے گا کہ ہمارے صارفین eSIM سے چلنے والے آلات کے مکمل فوائد اور حقیقی صلاحیت کا ادراک کریں۔” “Gemalto کے ساتھ شراکت داری کرکے، Jazz ہمارے صارفین کو آسان ریئل ٹائم کنٹرول فراہم کر سکتا ہے جس تک وہ کہیں بھی اور کسی بھی وقت رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ہمیں پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کے علمبردار ہونے پر فخر ہے اور اسی طرح ہم اپنے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے اپنا منفرد طریقہ تلاش کرتے رہیں گے۔​

اس موقعہ پر CISMEA ریجن تھیلس کے SVP ڈیجیٹل آئی ڈنٹٹی اینڈ سکیورٹی، شیری ضمیر کا کہنا تھا، “ہم سبسکرپشن مینجمنٹ پلیٹ فارم کے اس عظیم الشان آغاز پر ملک کے معروف موبائل آپریٹر، Jazz کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ اس نفاذ سے ملک بھر کے لاکھوں صارفین کو ہموار کنیکٹیویٹی اور صارف کے تجربے میں اضافہ ہوگا، جو پاکستان میں ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھاتا ہے۔” ان کز مزید کہنا تھا، “ہم Jazz پاکستان کے ساتھ ایک کامیاب اور دیرینہ پارٹنرشپ کے منتظر ہیں، جو جدت اور شاندار سروس کی فراہمی کے عزم کی بنیاد پر ہے۔”​

پورے مشرق وسطی میں eSIM ٹیکنالوجی کو تیزی سے اپنایا جا رہا ہے جو ہائپر کنیکٹیویٹی کے ایک نئے دور کا ایکسپرینس کرنے میں معاون ہے۔ آلات زیادہ پیچیدہ ہوتے جا رہے ہیں لیکن وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی پہنچ میں بھی آ رہے ہیں۔ جی ایس ایم ایسوسی ایشن (جی ایس ایم اے) کے مطابق، موبائل کنیکٹیویٹی سال 2023 تک دنیا کی کل جی ڈی پی میں 4.8 فیصد حصہ ڈالے گی۔ یہ 2025 تک 25.2 بلین کنکشن کے ساتھ تقریباً 4.8 ٹریلین ڈالر کی اقتصادی قدر کی نمائندگی کرتا ہے۔​

Gemalto کے ساتھ شراکت داری کرکے، Jazz موبائل آپریٹرز، آپریٹر آلائنسز، کار مینوفیکچررز اور موبائل ورچوئل نیٹ ورک آپریٹرز (MVONs) میں دنیا کے سب سے مقبول eSIM مینجمنٹ پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔​

صارفین اپنے موجودہ نمبر پر eSIM کے لیے رجسٹر کرنے کے لیے Wi-Fi کے ذریعے سم کو ڈیجیٹل طور پر ایکٹیویٹ کر سکتے ہیں یا کسی بھی Jazz بزنس سینٹر پر جا سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کے بعد، انہیں واؤچر پر ایک QR کوڈ ملے گا، جسے فون کی سیٹنگز کے تحت اسکین کیا جانا ہے۔ اس شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے، ایک محدود وقت کے لیے، Jazz مفت میں eSIM ایکٹیویشن کی پیشکش کر رہا ہے۔​

فی الحال صرف درج ذیل فونز eSIM - iPhone (XS / XS Max / XR) اور Google Pixel 3 / XL کو سپورٹ کرتے ہیں۔​