Jazz اپنے جدید ترین نیٹ ورک آپریشنز سنٹر کا افتتاح کر دیا

لاہور - 10 مارچ 2017: ڈیجیٹل ہونے کے اپنے عزم کو آگے بڑھاتے ہوئے Jazz نے اپنے جدید ترین نیٹ ورک آپریشنز سینٹر (NOC) کا افتتاح کر دیا ہے۔ یہ سنٹر بہترین نیٹ ورک کوالٹی، اور منفرد کسٹمر ایکسپرینس فراہم کرنے کے لیے IBM اور Dell EMC سلوشنز کا استعمال کرے گا۔ جبکہ مجموعی آپریشنل کارکردگی کو بھی بہتر بنائے گا۔​

یہ سہولت Jazz کے فکسڈ اور وائرلیس کاروبار کے لیے فالٹ مینجمنٹ، ریئل ٹائم پرفارمنس مینجمنٹ، چینج مینجمنٹ، ایکسیس مینجمنٹ اور کسٹمر سپورٹ میں 24/7x365 نیٹ ورک سرویلنس فراہم کرتی ہے۔​

افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے، NOC - Jazz کے سربراہ حسن علی نے کہا، “عالمی معیار کے NOC پر سرمایہ کاری کرکے، ہمارا مقصد ایک زیادہ موثر اور مسابقتی تنظیم بنانا ہے، جو آج کی تیز رفتار دنیا میں صارفین کو بے مثال تجربہ فراہم کرے گی۔ “​

یہ تازہ ترین NOC شکایت کے تیز تر حل اور معاونت کے لیے صارفین کو تیز رفتار سہولت فراہم کرنے کے لیے بہترین طریقے سے منظم ہے۔ یہ مکمل آٹومیشن کے ذریعے بھی ممکن ہوا ہے جس سے نیٹ ورک اور سروسز پرت کی فعال نگرانی اور انتظام کی اJazzت دی جا سکتی ہے۔​