Jazz اپنا ڈیجیٹل ارتقا جاری رکھے ہوئے ہے

اسلام آباد ، 19 جون 2019: پاکستان کی سرکردہ ڈیجیٹل کمیونیکیشنز کمپنی Jazz اور وی آن لمیٹڈ ایک فعال ، ڈیجیٹل اور تسلسل کے ساتھ سیکھنے والے ادارے بن کر ، نہ صرف سٹیٹ آف دی آرٹ سروسز سے بلکہ گلوبل ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کو مد نظر رکھتے ہوئے ، ڈیجیٹلائزیشن کے راستے پر گامزن ہیں ۔​

ڈیجیٹلائزیشن کے عمل سے واضح ہوا ہے کہ کمپنی زیادہ پائیدار بڑھوتری کےلیے تنظیمی حکمت عملی میں ایک بدلاو لائی ہے ۔ مختلف امورمیں آٹومیشن کے ذریعے ایک مضبوط اور زیادہ فعال آپریٹنگ ماڈل اختیار کرکے ، Jazz نہ صرف لاگت کی بنیاد کم کرنا چاہتا ہے بلکہ اپنے سروس ڈیلیوری میکنزم اور کسٹمر سپورٹ آپریشنز میں بہتری لانا چاہتا ہے ۔ بدقسمتی سے یہ پالیسی ملک بھر میں پچاس کسٹمر کیئر ملازمین پر اثرانداز ہوگی ۔

Jazz کے سی سی او آصف عزیز نے کہا کہ یہ سمجھنا ناگزیر ہے کہ ایسے فیصلے کبھی بھی آسان نہیں ہوتے اور یہ انتہائی احتیاط اور تدبر کے ساتھ لیے جاتے ہیں ۔ Jazz عالمگیر گلوبل تبدیلی کے تناظر میں ، تسلسل کے ساتھ ارتقا پذیر ہے اور اپنے کاموں میں فروغ پاتی آٹومیشن لا رہا ہے ۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ کچھ مخصوص پوزیشنز جو کبھی بہت اہم ہوتی تھیں ، انڈسٹری میں وسیع تبدیلی کے بعد اب مزید ان کی ضرورت نہیں ہے ۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کسٹمر کیئر آرگنائزیشن کا آپریٹنگ ماڈل ارتقا کی جانب بڑھے گا اور بدقسمتی سے اس کا مطلب ہے کہ کچھ مخصوص کردار کم ہوجائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی تبدیلیاں تکلیف دہ ہوسکتی ہیں اور ہم ان متاثرہ ملازمین ، جو نئے مواقع کی جانب جارہے ہیں ، ان کے ساتھ ، انتہائی عزت و احترام کے ساتھ پیش آنے کےلیے پرعزم ہیں ۔

تمام متاثرہ ملازمین کو کمپنی سے علیحدگی کا ایک اچھا پیکج دیا جارہا ہے جو کمپنی اور گروپ پالیسیز کے مطابق ہے اور انڈسٹری کے بینچ مارک سے زیادہ ہے ۔ Jazz نے جانے والے تمام ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو سال دوہزار انیس کےلیے میڈیکل فوائد میں توسیع دے دی ہے ۔ مزید برآں وہ سابقہ ملازم پیکج کے مطابق اپنے ائر ٹائم کے استعمال کو جاری رکھ سکتے ہیں اور یہی اصول ان کے فرینڈز اور فیملی پیکجزکےلیے بھی ہے ۔​

Jazz، تسلسل کے ساتھ تنظیمی ڈھانچے ، فریم ورک اور دیگر امور میں تبدیلی لاتے ہوئے ، جن میں نئی اورجدید پروڈکٹ آفرز بھی شامل ہیں ، آج کے کاروباری ماحول اور صارفین کی بڑھتی ڈیمانڈز کے چیلنج سے نبرد آزما ہونے کےلیے تیار ہے جو مسلسل تبدیلیوں کے زیر اثر ہیں ۔​