اسلام آباد ، 8 مارچ 2018: Jazz ، اپنی پیرنٹ کمپنی وی آن لمیٹیڈ کے اندر ازسرنو ایجادات کے تسلسل میں ، اپنے آپ کو ایک ٹیک کمپنی میں تبدیل کرنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے ۔ بہتری کا یہ جاری عمل صارف پر توجہ مرکوز رکھنے کی اس کی بنیادی قدر کا عکاس ہے جو Jazz کو ، بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل ڈیمانڈ کے زمانے میں ایک ترقی پسند اور انتہائی فعال بناتی ہے ۔
Jazz کے سی ای او عامر ابراہیم نے کہا کہ آئیڈیا یہ ہے کہ مضبوطی ، کھلے پن اور ٹیکنالوجی کا حصول کے ساتھ آگے بڑھا جائے ۔ ہم نے ڈیجیٹل آرگنائزیشن بننے کا عزم کیا ہے اور تسلسل کے ساتھ ہم اپنے اور صارفین کےلیے ڈیجٹیل اقدامات کا ادراک کرنا چاہ رہے ہیں ۔ ہمارے گروپ کے وژن کے تناظر میں ، ہم اپنے آپ کےلیے، از سر نو ایجاد کا عمل جاری رکھیں گے اور مارکیٹ کی ڈیمانڈز اور صارفین کی ضروریات پوری کرتے رہیں گے ۔
وارد ٹیلی کام کے ساتھ ادغام کے وقت سے ، Jazz اور وی آن از سر نو ایجاد کے راستے پر ہیں ۔ جس کےلیے نئی کارپوریٹ قدریں ، سخت کنٹرول ، عملدرآمد کا فریم ورک ، ایک فعال آپریٹنگ ماڈل اور واضح طور پر لاگت کی کم بنیاد متعارف کرائی گئی ہے اور یہ آئیڈیا ہے کہ زیادہ پائیدار بڑھوتری کو متعارف کرایا جائے ۔
آج کی ڈیجٹیلائزڈ معیشت میں یہ بڑھوتری حاصل کرنے کےلیے وی آن لمیٹڈ زیادہ مضبوط تنظیمی ماڈلز پر عمل کررہا ہے تاکہ اپنی تمام آپریٹنگ کمپنیوں میں قابلیت بڑھائی جاسکے ۔
خدمات کے محاذ پر ، ایک سرکردہ ڈیجیٹل کمپنی بننے کےلیے گروپ کی حکمت عملی آگے بڑھانے کے مقصد سے ، وی آن ایپ ، لانچ کردی گئی ہے اور یہ روائتی ٹیلی کام ماڈل سے ایک قدم آگے کا کام ہے۔ وی آن ایک انقلابی موبائل انٹرنیٹ پلیٹ فارم ہے جو مضبوط ڈیٹا تجزیئے اور مصنوعی ذہانت کو مربوط بناتا ہے جس سے حتمی طور پر یہ چیزیں کنٹرول میں آجاتی ہیں کہ صارفین کیسے رابطہ کرتے ہیں ، کیا پڑھتے ہیں اور کیسے خریداری کرتے ہیں ۔
تسلسل کے ساتھ اپنے تنظیمی ڈھانچے ، فریم ورک اور دیگر امور کو ارتقا پذیر بنانے اور نئی جدید پروڈکٹس تیار کرنے اور انہیں پیش کرنے سے Jazz ان تمام چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کےلیے تیار ہے ، جو آج کے کاروباری ماحول اور مسلسل تبدیل ہوتی صارفین کی ڈیمانڈ سے جڑے ہیں ۔