اسلام آباد ، 23 اگست 2021: Jazz کے دیرپا اقدامات کو تسلیم کرتے ہوئے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر ( ایس کے ایم سی ایچ ایںڈ آر سی ) نے Jazz کو ’’شوکت خانم کارپوریٹ سوشل رسپانسیبلیٹی ایوارڈ دوہزار بیس’’ سے نوازا ۔
شوکت خانم اسپتال کے ڈائریکٹر مارکیٹںگ طارق اعظم نے Jazz کو ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی اور اس کے قابل قدر تعاون کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران مریضوں کی دیکھ بھال کا عمل ڈرامائی طور پر تبدیل ہوگیا ، جس کے نتیجے میں اخراجات بڑھے ۔ ایسے مشکل حالات میں Jazz ہمارے ساتھ کھڑا رہا ۔ ہم خاص طور پر ، Jazz کے گزشتہ سال کووڈ نائنٹین کے خلاف فراخدلانہ تعاون اور کینسر سے متعلق آگاہی پھیلانے میں مدد کرنے پر ان کی خدمات کو تسلیم کرتے ہیں ۔ ہمیں امید ہے Jazz آئندہ برسوں میں بھی ہمارے کاموں میں تعاون جاری رکھے گا ۔
Jazz کے چیف کارپوریٹ اینڈ ریگولیٹری افیئرز آفیسر سید فخر احمد نے کہا کہ ہم نے کمزور طبقات ، بشمول ہیلتھ ورکرز پر وبا کے تباہ کن اثرات کو محدود کےلیے مختلف اداروں کے ساتھ مل کر چلنے کے سلسلے میں اپنا مکمل تعاون پیش کیا ہے ۔۔ اس میں شوکت خانم ہسپتال کو ایک ہزار کووڈ ٹیسٹوں کےلیے اسی لاکھ روپے کی فنڈنگ بھی شامل ہے جو کہ غریب افراد کی تشخیص کےلیے استعمال کیے گئے ۔ Jazz نے اپنے سوشل میڈیا اثاثوں اور بڑے پیمانے پر ایس ایم ایس کے ذریعے کینسر سے آگاہی کا کام اور فنڈ ریزنگ مہم بھی چلائی تاکہ شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کےلیے عطیات میں اضافے کےلیے معاونت کی جائے ۔
یہ آٹھواں شوکت خانم کارپوریٹ سوشل رسپانسیبلیٹی ایوارڈ ہے جو موبائل آپریٹر کو ملا ہے ۔ گزشتہ چار سال میں Jazz نے ان پائیدار اقدامات میں وسیع پیمانے پر حصہ ڈالا ہے جو نوجوانوں کو قددرتی آفات سے ریلیف اور ہیلتھ کیئر کے شعبوں میں ٹیکنالوجی کے ذریعے بااختیار بناتے ہیں ۔