Jazz نے سپر فورجی تجربہ بس ٹور کا آغاز کردیا

اسلام آباد ، 17 مارچ 2018: Jazz نے اپنی فورجی سروس کی پروموشن کےلیے ملک بھر میں بس ٹور کا آغاز کردیا ۔ تین برینڈڈ بسیں نے ملک کے شمالی ، وسطی اور جنوبی علاقوں کی یونیورسٹیوں اور عوامی مقامات کی جانب دو ماہ طویل ٹور کا آغاز کیا ۔ اس مقصد کےلیے ڈیجیٹل ڈیجیٹل ہیڈ کوآرٹر سی ای او Jazz عامر ابراہیم کی موجودگی میں افتتاحی تقریب ہوئی ۔ ​

​عامر ابراہیم نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ Jazz اپنے ڈیجیٹل ایجنڈا کےلیے مکمل طور پر ، پرعزم ہے اور صارفین کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے پیش نظر دوہزار اٹھارہ کو ہائی سپیڈ ڈٰیٹا کے سال طور پر دیکھتا ہے ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ لوگ جب بس ٹور کے ذریعے ایک بار Jazz سپر فورجی کا تجربہ کریں گے تو وہ Jazz فیملی کا حصہ بننے کے خواہشمند ہوجائیں گے ۔

​اس اقدام کا مقصد لوگوں میں اس بات کا شعور بڑھانا ہے کہ کیسے ہمیشہ فورجی کنیکشن پر ایک انتہائی تیز سروس لوگوں کے ڈیجیٹل تجربے کو بدل سکتی ہے ۔ اس مقصد کےلیے تمام تینوں بسیں صارفین کو ورچوئل گیمز اور فوٹو بوتھ کے ذریعے Jazz فورجی کا ایک مکمل تجربہ فراہم کریں گی ۔

Jazz کے ہیڈ آف مارکیٹنگ کاظم مجتبی نے کہا کہ آج کل لوگ انتہائی تیز ، قابل اعتماد انٹرنیٹ کنکشن کی توقع کرتے ہیں جو ان کے سوشل لائف سٹائل کو رواں دواں رکھ سکے ۔ Jazz سپر فورجی بالکل اسی طرح خدمات فراہم کرتا ہے اور اپنے بس ٹور کے ذریعے ہم یہ یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ لوگ اس بات کا ادراک کریں کہ ان کا ڈیجیٹل طرز زندگی اب بدلنے والا ہے ۔ ​

​ہر بس میں ورچوئل پزل گیم ہے جہاں اس گیم کو کھیلنے والوں کو انعام جیتنے کےلیے تمام پزل دو منٹ میں مکمل کرنا ہوتا ہے ۔ ایک اور گیم میں کھلاڑی ایک ورچوئل کرکٹ میچ میں ، وی آر ہیڈ سیٹ کے ذریعے ایک دوسرے کے مد مقابل ہوتے ہیں ۔ تمام تر سرگرمی میں جیتنے والوں کو یادگار کے طور پر انعامات ملتے ہیں ۔

​Jazz سپر فورجی کی سہولت Jazz فورجی سمز ، Jazz وائی فائی ڈیوائسز ، اور Jazz فورجی ونگل پر دستیاب ہے اور یہ تمام ملک بھر میں Jazz آوٹ لیٹس اور فرنچائزز پر موجود ہیں ۔ ٹیلکو صارفین کو مناسب قیمت پر ماہانہ پندرہ جی بی ، چھتیس جی بی اور پچھہتر جی بی ڈیٹا بنڈلز پیش کررہا ہے ۔