اسلام آباد ، 5 جون 2017: Jazz نے ایک نئے آنے والے سمارٹ فون مینوفیکچرر ، میزو کے ساتھ ، پاکستان میں انتہائی مناسب قیمت والے میزو ایم فائیو متعارف کرانے کےلیے اشتراک کرلیا ۔ اس شراکت داری کے ذریعے لوگ ایک زبردست سمارٹ فون انتہائی مناسب قیمت میں حاصل کرسکیں گے جو پندرہ ہزار ایک سو روپے کا ہے ۔
Jazz کے ہیڈ آف ڈیٹا اینڈ ڈیوائسز محمد علی خان نے کہا کہ Jazz اور میزو کے درمیان شراکت داری ایک بڑی پیشرفت ہے ۔ شہری علاقوں میں سمارٹ فون استعمال کرنے والوں کی بڑھتی تعداد میزو کی پروڈکٹس کو پسند کرتی ہے کیونکہ میزو نے دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو اپنی مناسب قیمتوں کی وجہ سے متوجہ کیا ہے ۔ ملک میں ڈیجیٹل انقلاب لانے کےلیے جیسے جیسے ہم آگے بڑھتے ہیں ، اس طرح کی انٹرپرائزز ہمارے صارفین سے ، ہمارے ساتھ مل کر بھرپور فائدہ اٹھائیں گی ۔
میزو پاکستان کے منیجر مسٹرزانگ جیالین نے کہا کہ میزو اپنے صارفین کےلیے ہر پروڈکٹ میں آرٹ اور خوبصورتی مہیا کرتا ہے ۔ ہم نے روائتی سمارٹ فونز صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کےلیے آگے کی جانب ایک بڑا قدم اٹھایا ہے جس کے ذریعے ہمیں یقین ہے کہ پاکستان کی مارکیٹ میں ہمارے برینڈ کی شمولیت اور متعارف کرائے جانے میں آسانی ہوئی ہے ۔ ہم یقین رکھتے ہیں کہ Jazz اور میزو کے درمیان تعاون ایک بڑی کامیابی ثابت ہوگا ۔ میزو پروڈکٹس ، ٹیک صراط کی ایک سالہ وارنٹی میں ملک بھر میں دستیاب ہوں گی ۔
اس کے ساتھ مزید یہ بھی ہے کہ Jazz اور وارد کے صارفین تین سو روپے کا مفت بیلنس ، تین سو ایم بی ڈیٹا ، اور تین ماہ کےلیے ان لمیٹڈ فیس بک اور واٹس ایپ بھی حاصل کرسکیں گے تاکہ وہ اس سمارٹ فون پر بہترین تھری جی اور فورجی کی سہولت سے لطف اندوز ہوسکیں ۔
دو جی بی ریم ، اوکٹا کور پروسیسر ، تیرہ میگاپکسل بیک کیمرہ اور پانچ میگا پکسل فرنٹ کیمرہ ، ایل ٹی ای ، ڈیول سم ، اور پانچ اعشاریہ دو انچ ڈسپلے کے ساتھ صارفین کا ، اس بہترین سمارٹ فون تجربے سے لطف اندوز ہونا یقینی بات ہے ۔
یہ آغاز ، Jazz کے جدید پروڈکٹس متعارف کرانے اور لوگوں کے مجموعی تجربے کو بہتر بنانے کی خدمات کے سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔