اسلام آباد ، 8 دسمبر 2020: پاکستان کا نمبر ون فورجی آپریٹر اور سب سے بڑا انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ سروس فراہم کرنے والا ادارہ Jazz ، کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور پاکستان کی سرفہرست مارکیٹنگ ایجنسی ایکٹو میڈیا کے اشتراک سے پاکستان میں ڈرائیو ان سینما کو متعارف کرا رہا ہے ۔ Jazz ڈرائیو ان سینما اٹھارہ دسمبر دوہزار بیس کو اسلام آباد ہائی وے سے ملحقہ پریڈ گراونڈ اسلام آباد میں شروع ہورہا ہے ۔ وفاقی دارالحکومت میں ایک مہینے کی تجربے کے بعد ڈرائیو ان سینما کراچی اور لاہور میں بھی متعارف کرایا جائے گا ۔
تمام اقسام کے فوڈ اسٹالز اور موبائل ادائیگیوں کی سہولت والے ٹکٹ کاونٹرز کے ساتھ ، Jazz ڈرائیو ان سینما کےلیے ، Jazz کیش آفیشل پے منٹ پارٹنر ہوگا ۔ مزید برآں Jazz کیش ، ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کےلیے ، وینیو پر محمدود وقت کے دوران ، ٹکٹ اور کھانے پینے کی اشیا خریدنے پر پچاس فیصد کیش بیک بھی دے گا ۔ فلمیں جمعہ سے اتوار کی شام کو دکھائی جائیں گی اور ، کلاسیک سے ایکشن ، سائنس فکشن ، فینٹسی اور اینی میشن پر مشتمل ہفتہ وار تھیم کے ساتھ ، فلمیں دکھائیں جائیں گی جو کہ فیملی کے ہر فرد کےلیے تفریح کا باعث ہوں گی ۔
Jazz کے سی سی او آصف عزیز نے اس پرجوش اقدام پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیو ان سینما ، موجودہ بدلتے حالات میں ، محفوظ طریقے سے ، فلم دیکھنے کے شوقین افراد کےلیے بڑی سکرین کا تجربہ فراہم کرنے کا واحد ذریعہ ہے ۔ ہمیں بطور سرکردہ ٹیکنالوجی کمپنی ، نئی صورتحال کے مطابق خود کو ڈھالنا ہے ، Jazz کو متعدد ڈرائیو ان سینماز میں سے پہلا ڈرائیو ان سینما متعارف کرانے پر فخر ہے ، جہاں بہترین ٹیکنالوجی بروئے کار لائی گئی ہے اور لوگ اپنی گاڑیوں میں بیٹھ کر آرام دہ اور محفوظ طریقے سے سماجی فاصلے کے ساتھ سینما کا لطف اٹھا سکیں گے ۔
سی ڈی اے کے ترجمان نے اس موقع پر کہا کہ ناظرین کو ڈرائیو ان سہولت دینے پر، ہم Jazz کے جذبے اور سپورٹ کو سراہتے ہیں ۔۔ کئی فیمیلیز کےلیے گزشتہ چند ماہ میں آج پہلی باقاعدہ آوٹنگ تھی جہاں کورونا سے بچاو کے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کے ساتھ ایک محفوظ اور آرام دہ ماحول فراہم کیا گیا ۔
سی ای او ایکٹو میڈیا سعد محمد خان نے کہا کہ نئے نئے تجربات کرنے والی پاکستان کی سرفہرست مارکیٹنگ ایجنسی کے طور پر، ہم نے صارفین کےلیے کچھ نیا تخلیق کرنے پر ہمیشہ فخر محسوس کیا ہے ۔ کووڈ نائنٹین کے پھیلاو اور اس کے بعد لگنے والے لاک ڈاون پر ہم سینما گھروں کی عارضی بندش پر کچھ کرنا چاہتے تھے اور معیشت کے مختلف حصوں کی محفوظ طریقے سے بحالی کے سلسلے میں حکومتی اقدام کی معاونت بھی کرنا چاہتے تھے ۔ نئی صورتحال میں کچھ نیا کرنے کی ضرورت تھی اور Jazz ڈرائیو ان سینما کے آغاز کےلیے ہم نے اپنا حصہ ڈالا ہے ۔ ہمیں امید ہے کہ اس نئے تجربے سے فیملی کے ہرفرد کو فائدہ ہوگا ۔