Jazz نے پاکستان کی ٹیلی کمیونیکیشنز میں اپنی قائدانہ پوزیشن مضبوط بنالی  Jazz ، تھری جی ، فورجی ایل ٹی ای سروسز فراہم کرنے والی پہلی کمپنی بننے کی جانب گامزن

​اسلام آباد ، 23 مئی 2017: VEON ، گلوبل ٹیلی کام ہولڈنگ ( جی ٹی ایچ ) اور پاکستان کی نمبر ون ڈیجیٹل کمپنی Jazz نے آج کامیابی کے ساتھ پاکستان میں فورجی لائسنس حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ کمپنی اٹھارہ سو میگارہرٹز بینڈ میکنگ میں دس میگاہرٹز پیئرڈ سپیکٹرم حاصل کرے گی ۔ Jazz واحد آپریٹر ہے جو اپنے صارفین کو ٹوجی ، تھری جی ، فورجی اور ایل ٹی ای ٹیکنالوجی تک رسائی کی پیشکش کر رہا ہے ۔

​وی آن کے ہیڈ آف ایمرجنگ مارکیٹس جون ایڈی نے کہا کہ نیلامی میں سرمایہ کاری وی آن اور ٖجی ٹی ایچ کے پاکستان کےلیے عزم کو ظاہر کرتی ہے ۔ فورجی لائسنس کا حصول پاکستان میں ٹٰیلی کام آپریٹر کے طور پر ہماری نمبر ون پوزیشن کو مضبوط کرے گا اور صارفین کو یہ سہولت دے گا کہ وہ پاکستان بھر میں بہترین صاف شفاف آواز ، ڈیٹا کے استعمال اور تیز ترین رابطہ کاری کا لطف اٹھائیں ۔

Jazz کے سی ای او عامر ابراہیم نے اس کامیابی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ، صارفین کو بہترین خدمات فراہم کرنے والی کمپنی کے طور پر ، Jazz ان پانچ کروڑ تیس لاکھ پاکستانیوں کو جنہوں نے ہمارے نیٹ ورک کا انتخاب کیا ، انہیں ہمیشہ ، ہرممکن طریقے سے بہترین سروسز دے گی ۔ اضافی سپیکٹرم کی خریداری پاکستان میں سرمایہ کاری کے Jazz اور اس کے سٹیک ہولڈرز کے عزم کا ثبوت ہے ۔ Jazz ، اس نیلامی کےلیے موافق ماحول پیدا کرنے پر وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے کے کردار کو سراہتا ہے ۔ فورجی سروسز کے ساضافے کے ساتھ ، ہمارے صارفین ملک بھر میں پھیلے ایک مضبوط نیٹ ورک کے ذریعے ہرممکن طور پر تیز سپیڈ کے حامل انٹرنیٹ سے لطف اندوز ہوں گے ۔

اپنی پیرنٹ کمپنی وی آن کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے Jazz ڈیجیٹل ٹیلی کام کمپنی کی جانب بڑھ رہی ہے ، اپنی کاروباری عزائم کے جزو کے طور پر ، اس لائسنس کا حصول ، پاکستان میں ایک جدید ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کی جانب ایک قدم ہے ۔