اسلام آباد یکم مارچ 2019: ‘‘اوکلا’’ کی طرف سے دوسری مرتبہ ، سپیڈ ٹیسٹ ایوارڈ پاکستان کی سرفہرست ڈیجیٹل کمیونیکیشنز کمپنی Jazz کو دے دیا گیا ۔۔۔ یہ ایوارڈ جیتنے کےلیے Jazz نے سولہ اعشاریہ صفرایک میگابائیٹس فی سیکنڈ کے سکور کا مظاہرہ کیا جس میں ڈاون لوڈ کےلیے اوسطاً سترہ اعشاریہ ایک تین میگا بائیٹس فی سیکنڈ اور اپ لوڈ کےلیے دس اعشاریہ سات چار میگا بائیٹس فی سیکنڈ کی سپیڈ شامل ہے ۔
نتائج کی تصدیق ‘‘اوکلا’’ کی جانب سے کی گئی ، جس نے پاکستان کے تمام بڑے موبائل آپریٹرز کے ، دوہزار اٹھارہ کی تیسری اور چوتھی سہہ ماہی کے دوران ، صارفین کی طرف سے کیے گئے سپیڈ ٹیسٹ ، آئی او ایس اور اینڈرائیڈ موبائل ایپس کے کیے گئے ٹیسٹوں کا جائزہ لیا ۔۔
Jazz ملک کا تیز ترین موبائل نیٹ ورک ہے ۔ یہ بہت اہم ہے کیونکہ Jazz نہ صرف ملک کا سب سے بڑا آپریٹر ہے بلکہ موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنے والے دو کروڑ صارفین کی سب سے بڑی تعداد بھی رکھتا ہے ۔ اب پاکستان کے تیز ترین موبائل نیٹ ورک کے طور پر Jazz تسلسل کےساتھ اپنے صارفین کو بہترین آئن لائن تجربہ فراہم کرنے کی پیشکش کا ارادہ کیے ہوئے ہے ۔
Jazz کے سی ای او عامر ابراہیم نے سپیڈ ٹیسٹ ایوارڈ کے بارے میں اظہار خیال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘اوکلا’’ کی دوہزار اٹھارہ کی تیسری اور چوتھی سہہ ماہی کی رپورٹ ، ملک بھر میں لوگوں کو بہترین موبائل براڈ بینڈ فراہم کرنے سے متعلق ، Jazz کی عزم کی دوبارہ تصدیق کرتی ہے ۔ یہ مسلسل دوسرا سپیڈ ٹیسٹ ایوارڈ ، نہ صرف Jazz فیملی کی جانب سے غیرمعمولی خدمات کے طور پر کیے گئے کام کا ثبوت ہے بلکہ نیٹ ورک کو جدید بنانے کی جانب مسلسل تخلیق کی علامت بھی ہے تاکہ ہمارے صارفین تیز اور قابل اعتماد انٹرنیٹ کنکشن سے لطف اندوز ہوسکیں ۔
اوکلا کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ جمی سٹیون نے کہا کہ روزانہ سپیڈ ٹیسٹ کو استعمال کرتے ہوئے لیے گئے لاکھوں ٹیسٹ کے ذریعے اوکلا نے دنیا بھر کی انٹرنیٹ کارکردگی جانچنے کا ایک مضبوط اور جامع نظام تشکیل دیا ہے ۔ ایک سخت تجزیئے کے بعد ، Jazz کو پاکستان میں تیز ترین موبائل نیٹ ورک قرار دینا ہمارے لیے خوشی کا باعث ہے ۔ یہ ایوارڈ کوارٹر تین اور کوآرٹر Jazz کے دوران ، Jazz کے اپنے صارفین کی جانب سے کیے گئے تجربے کی بنیاد پر ، اس کی غیرمعمولی کارکردگی کا ثبوت ہے ۔
ایک بڑے مارجن کے ساتھ پاکستان کا تیز ترین نیٹ ورک ۔
دوہزار اٹھارہ کی تیسری اور چوتھی سہہ ماہی کے دوران Jazz کا سولہ اعشاریہ صفر ایک کا سپیڈ سکور دیگر مسابقتی نیٹ ورک کی نسبت واضح طور پر زیادہ تھا ۔ سپیڈ کے لحاظ سے کارکردگی کی درجہ بندی کےلیے ، اس سپیڈ سکور میں ہر آپریٹر کی ڈاون لوڈ اور اپ لوڈ سپیڈ شامل کی گئی ۔ زیر جائزہ عرصے میں Jazz کی اوسطاً ڈاون لوڈ سپیڈ سترہ اعشاریہ ایک تین میگا بائیٹس فی سیکنڈ اور اپ لوڈ سپیڈ دس اعشاریہ سات چار میگا بائیٹس فی سیکنڈ رہی ۔
زبردست موبائل تجربے کےلیے Jazz کی بہترین خدمات ۔
Jazz جدید ترین سروسز، پروڈکٹس اور ملک کے طول و عرض میں پھیلے تیز ، قابل اعتماد ڈیٹا نیٹ ورک کے ذریعے اپنی خدمات فراہم کرنے کے جذبے کے ساتھ صارفین کی ڈیمانڈز کو پورا کرتا ہے ۔ یہ وہ وجوہات ہیں جن کی بنا پر یہ موبائل آپریٹر پانچ کروڑ ساٹھ لاکھ صارفین کی ترجیح ہے، اور موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنے والے سب سے زیادہ یعنی دو کروڑ صافین ، اپنے پاس رکھتا ہے ۔