Jazz نے اپنے سمارٹ سکول پروگرام کی کامیابی کا جشن منایا

وی آن کے سی ای او، اور چیئرمین نے ملک بھر میں پروگرام کو پھیلانے کےلیے حکومت کی حوصلہ افزائی کی ۔ اسلام آباد ، پندرہ اپریل ، دوہزار انیس :​

​اکتوبر دوہزار سترہ میں لانچ ہونے والا Jazz سمارٹ سکولز پروگرام ابھی تک کامیابی کی ایک کہانی ہے ۔ اس کامیابی کا جشن منانے کےلیے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود ، وی آن کے سی ای او اور چیئرمین ، یورسولا برنز ، اور ہواوے کے سی ای او ، سیف چی ، نے شرکت کی ، انہوں نے پروگرام کے پیچھے کارفرما ٹیم کی تعریف کی ،اور اسلام آباد میں تمام مڈل سکولوں کی ذمہ داری لینے کی حوصلہ افزائی کی ۔

​یہ تقریب پروگرام میں سب سے نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد کی خدمات تسلیم کرنے کا بھی ایک ذریعہ تھی ۔ سو طلبا نے مڈ ٹرم امتحانات میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر یورسولا برنز اور شفقت محمود سے ٹیبلیٹس اور سرٹیفیکیٹس وصول کیے ۔

​پاکستان میں ، جہاں اڑتیس فیصد سکول جانے والے طلبا بہت مشکل سے یہ جانتے ہیں کہ ایک جملہ کیسے کسی زبان میں بولا جاتا ہے یا بنیادی میتھ کیسے کی جاتی ہے ، وہاں اس پروگرام کے ذریعے اٹھائیس ہزار سے زائد مڈل سکول طالبات کو کامیابی سے اسلام آباد کے پچھہتر سکولوں میں ملے جلے اسباق کی تعلیم دی گئی ۔ اس کے علاوہ آٹھ سو سے زائد خواتین ٹیچرز کو تدریس کےلیے ، موجودہ نصاب کی بنیاد پر سمارٹ لرننگ سلوشنز کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹیکنالوجی کے استعمال کی تربیت دی گئی ۔ پروگرام کے آغاز سے ، طلبا کا جائزوں میں اور اساتذہ کی تربیتی گنجائش ، دونوں شعبوں میں بتدریج بہتری آئی ہے ۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے مزین اس طرح کے تعلیمی منصوبوں کی ضرورت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل مہارتیں سکھانا ہماری ترجیح ہے کیونکہ یہ مہارتیں سیکھنے کے عمل کو زیادہ وسیع اور موثر بناتی ہیں ۔ ہم Jazz سمارٹ سکولز جیسے پروگراموں کی بدولت پاکستان میں ڈیجیٹل خواندگی کی تقسیم کے خلا کو پر کرنے کے قابل ہوجائیں گے ۔​

دوسالہ پائلٹ کے طور پر ، نالج پلیٹ فارم کے ساتھ ، لانچ کیا گیا Jazz سمارٹ سکول پروگرام ، پانچ سال میں نمایاں طور پر بہتری کی جانب بڑھا ہے ، جن چیزوں میں بہتری آئی ہے ان میں طلبا کے سیکھنے کے نتائج ، تدریسی معیار ، طلبا کی شمولیت ، ٹیکنالوجی کا بڑھتا ہوا استعمال ، اور نتائج کی بہتر بنائی گئی جوابدہی اور نگرانی شامل ہیں ۔​

یورسولا برنز نے کہا کہ نتائج واضح طور پر اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ کس طرح Jazz اور فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن پاکستانی نوجوانوں کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کےلیے پرعزم ہیں ۔ ڈیجیٹل تعلیم مستقبل ہے ، میں یہ دیکھ کر بہت خوش ہوں کہ Jazz سمارٹ سکولز میں طلبا ، اسے اسی طرح سیکھ رہے ہیں جیسا کہ بچے سلیکون ویلی میں سیکھتے ہیں ۔​

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ اس پروگرام کا دائرہ ملک بھر تک پھیلایا جائے گا کیونکہ یہ نہ صرف ‘‘یونائیٹڈ نیشنز سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز دوہزار تیس’’ کے تسلسل میں ہے بلکہ حکومت پاکستان کے سٹریٹجک وژن دوہزار پچیس سے بھی ہم آہنگ ہے ۔​

​وی آن کے تحت ڈیجیٹل شعبے کے استحکام کا منصوبہ ‘‘ میک یور مارک ’’ پروگرام اور Jazz سمارٹ سکولز منصوبہ ، طلبا کے سیکھنے کا عمل بڑھانے اور تدریسی طریقہ کار میں بہتری لانے کےلیے ڈیزائن کیے گئے ہیں ، جن میں ملے جلے مواد پر مشتمل ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور سیکھنے کے سمارٹ طریقوں کو بروئے کار لایا جاتا ہے ۔ آئیڈیا یہ ہے کہ پاکستان کی نوجوان نسل کوڈیجیٹائز کیا جائے اور انہیں اس قابل بنایا جائے کہ ، کاروباری مواقع پیدا ہونے پر وہ ان تک رسائی حاصل کرلیں ۔

​پروگرام میں تمام بیس ہزار طالبات کے پری ٹیسٹوں کا اہتمام کیا گیا جو ان مضامین کی بنیاد پر تھے ، جو انہوں نے پچھلی کلاسز میں پڑھے تھے ، تاکہ ان کی سیکھنے کی سطح کا جائزہ لیا جاسکے ۔ اندرونی مڈ ٹرم نتائج نے طلبا کے سیکھنے کے نتائج میں زبردست بہتری کی نشاندہی کی ۔ پروگرام کے باقاعدہ نتائج اس وقت جانچے جائیں گے جب یہ طلبا اپنے ایکسٹرنل بورڈ امتحانات میں شریک ہوں گے ، جو کہ اپریل دوہزار انیس میں منعقد ہونے ہیں ۔