Jazz نے اپنی سی ایس آر سرگرمیوں کے ذریعے اتحاد کے جذبے کا جشن منایا

​وسائل سے محروم افراد میں خدا کی نعمتیں بانٹنے کے اپنے عزم کی روشنی میں ، پاکستان کی نمبرون ٹیلکو Jazz نے ، کارپوریٹ سیکٹر کی جانب سے ملک بھر میں سماجی ذمہ داری کو فروغ دینے کے سلسلے میں ، سب سے آگے ہونے کی روایت برقرار رکھی ۔ Jazz کی حتمی خواہش ، سوسائٹی پر ایک مثبت تاثر اجاگر کرنے کےلیے متحد ہونا ہے اور خاص طور پر ڈیجیٹل زمانے میں متاثرکن تعلیم سے ، ایک مثبت تبدیلی لانے کےلیے نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے ۔

اس مقصد کےلیے Jazz ، تعلیم تک رسائی بہتر بنانے کےلیے معلومات اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کو موثر ذریعے کے طور پر بروئے کار لانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے اور وی آن گلوبل کے تحت ، نوجوانوں کو ‘‘میک یور مارک’’ منصوبے کے تحت بااختیار بناکر نئے معاشی مواقع کو فروغ دے رہا ہے ۔ Jazz فاونڈیشن نے حال ہی میں ایس او ایس ویلج کے ساتھ اشتراک کیا ہے اور رمضان کا مبارک مہینہ منانے کےلیے پانچ بڑے شہروں کا دورہ کیا ہے ۔​

​ان دوروں میں افطار ڈنرز اور اس کے بعد بچوں کےلیے تفریحی سرگرمیاں شامل تھیں ۔ پاکستان بھر سے ڈھائی سو سے زائد مشعل برداروں نے پانچ شہروں میں نو سو، ایس او ایس رہائشیوں کےلیے میزبانی میں حصہ لیا ۔ اس سرگرمی کے حصے کے طور پر Jazz فاونڈیشن نے پتلی تماشوں ، میجک شوز ، گانوں کے مقابلوں ، Jazz ملازمین کے ساتھ مختلف گیمز ، فیس پینٹنگ اور دوسروں میں انعامات کی تقسیم کا اہتمام کیا ۔

Jazz کے سٹریم ہیڈ کارپوریٹ ریسپانسیبلیٹی ، علی ابراہیم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارپوریٹ سوشل ذمہ داری ، Jazz کے اہم مقاصد میں سے ایک ہے ۔ اس سال ہم نے پاکستان بھر میں ہرممکن شفافیت کے ساتھ ، چند سب سے بڑی فلاحی سرگرمیاں انجام دیں ۔ Jazz فاونڈیشن ، پاکستان اور زیر بحث کمیونیٹز کی جانب ٹیلکو کی ذمہ داری کا ایک عکس ہے ۔ ​

​انہوں نے کہا کہ یہ کام کرتے ہوئے ، Jazz نے ، بعض اوقات نظرانداز اور غیراہم قرار دیئے جانے والے لوگوں کی نشاندہی کی اور اپنی مدد ان تک پہنچانے کا عمل یقینی بنایا ۔

​Jazz کو کارپوریٹ سوشل ذمہ داری کے شعبے میں ، سب سے زیادہ عطیہ کرنے والی کمپنی قرار دیتے ہوئے ، اس سال کے شروع میں‘‘Jazz پاکستان سنٹر آف فلنتھراپی ایوارڈ ’’ دیا گیا۔ ملک بھر میں ہونے والی سرگرمیوں میں Jazz کے سی ای او اور سینئرمنیجمنٹ کے دیگر ارکان کے ساتھ، مہم میں حصہ لینے والے Jazz مشعل برداروں نے شرکت کی ۔