Jazz نے اپنے آپ کے ساتھ عزم کرکے یوم پاکستان کا جشن منایا

Jazz نے اپنے ڈیجیٹل ہیڈ کوآرٹر پر اپنے تمام حاضر ملازمین کے ساتھ یوم پاکستان کا جشن منایا ۔ دن کا آغاز اعلی حکام کی جانب سے تقاریر سے ہوا ، جس کے بعد اس خاص موقع کی خوشی منانے کےلیے مختلف سرگرمیاں ہوئیں جن میں پرچم لہرانے کی تقریب ، پاکستان کا ایک انسانی پرچم ، اور ملازمین اور انتظامیہ کی جانب سے مشترکہ طور پر خصوصی عزم کا اظہار شامل تھے ۔ ​

Jazz کے اعلی حکام نے ماضی کے قائدین کو ان کی لگن اور عظیم مقصد کےلیے جدوجہد پر خراج تحسین پیش کیا اور ان کے نقش قدم پر چلنے کا عزم ظاہر کیا ۔ اس کے بعد ملازمین نے اس دن کو منانے کےلیے اپنے طور پر خصوصی عہد کیا ۔ زیادہ تر عہد Jazz کی بنیادی قدر کو بلند کرنے سے متعلق تھے تاکہ وہ ملکی ترقی میں ایک مثبت کردار ادا کرے ۔ ​

Jazz کے چیف کارپوریٹ اینڈ ریگولیٹری افیئرز آفیسرعلی نصیر نے کہا کہ یوم پاکستان ہمیں بتاتا ہے کہ کیسے مشترکہ سوچ سخت امتحانات میں سرخرو ہوتی ہے ، اگر اکثریت ثابت قدم اور جذبے سے سرشار رہے ۔ آج سے اٹھہتر برس قبل ہم نے ایک پاکستان دیکھا ، جو اب ہر ایک شہری کی طاقت سے تبدیل ہورہا ہے ۔ اس مبارک دن کے موقع پر ہم Jazz کمپنی کی طرف سے عہد کرتے ہیں کہ ملک کو دنیا کی دیگر ڈیجیٹل معیشتوں کے برابر لانے کےلیے ہم ہرممکن جدوجہد کریں گے ۔​

​پاکستان کی سرکردہ ڈیجیٹل کمپنی کے طور پر Jazz ، ملک میں موجودہ ڈیجیٹل تقسیم کو ، اپنی جدید خدمات اور پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے ذریعے، کم کرنے کےلیے کام کررہی ہے۔

​مزید برآں کمپنی ، عالمی سطح پر کیے گئے حکومتی وعدوں جن میں سسٹین ایبل گولز دوہزار تیس اور پاکستان وژن دوہزار پچیس شامل ہیں، ان کی تکمیل کے سلسلے میں ، تعاون کرنے کےلیے پرعزم ہے ، یہ تعاون پاکستان کے اندر پائیدار رابطے تشکیل دے کر اور انہیں قائم کرتے ہوئے پیش کیا جائے گا ۔