Jazz نے ‘‘ کسٹمر کنیکٹس ’’ پر اپنے معزز کارپوریٹ صارفین کا جشن منایا

​پاکستان کی سرکردہ ڈیجیٹل کمیونیکیشنز کمپنی Jazz نے ایک ‘‘کسٹمر کنیکٹس’’ ایونٹ کا انعقاد کیا جس میں سو سے زائد کارپوریٹ صارفین نے شرکت کی ۔ کمپنی اپنے صارفین کےلیے بے مثال خدمات کی بنیادی قدر پر ، فخر محسوس کرتی ہے، اس لیے مختلف کاروباری صارفین کے ساتھ مضبوط رشتہ قائم کرنے کےلیے اس ایونٹ کا انعقاد کیا گیا ۔

Jazz کی اس سالانہ روایت کا مقصد ، اپنے کارپوریٹ صارفین کے ساتھ تعلق مضبوط بنانا ، نئی ڈیجیٹل پروڈکٹس لائنز متعارف کرانا اور سب سے اہم صارفین کی قیمتی فیڈ بیک حاصل کرنا ہے ۔​

دوہزار اٹھارہ کے ‘‘کسٹمر کنیکٹس ’’ کے موقع پر سی ای او Jazz عامر ابراہیم نے ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا جہاں Jazz کارپوریٹ صارفین کو ایک ڈیجیٹل ہب تشکیل دینے کے ذرائع پیش کرتا ہے ، جو ایک ایسی مرکزی جگہ ہے جہاں متعلقہ سروسز کےلیے ڈیوائسز ، سافٹ ویئر ، ایپلیکیشنز اور رابطہ کاری اکٹھے ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ Jazz کا ارادہ ہے کہ رابطہ کاری ، لچک اور اہلیت کے ذریعے صارف کے طرز زندگی کو تسلسل کے ساتھ ڈیجیٹلائز کیا جائے۔ ​

​وہ بڑی کارپوریٹ آرگنائزیشنز جو Jazz بزنس سلوشنز استعمال کرتی ہیں وہ اس موقع پر موجود تھیں ، ان میں ایم سی بی ، عارف حبیب ، جے ایس بینک ، پاکستان بیوریجز ( پیپسی ) دبئی اسلامک بینک ، میزان بینک ، گیٹز فارما ، ڈالڈا ، گرے میکینزائی ریسٹورنٹ انٹرنیشنل ( کے ایف سی ) کے الیکٹرک ، بینک الحبیب ، گل احمد ، ای ایف یو لائف ، کانٹینینٹل بسکٹس لمیٹیڈ اور دراز ڈاٹ پے کی شامل ہیں۔

​عامر ابراہیم نے کہا کہ ہمارے صارفین Jazz میں کیے جانے والے ہمارے تمام اقدامات کی بنیاد ہیں ۔۔ اس اقدام کے ذریعے ہم صارفین کےلیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ وہ اولین درجہ رکھتے ہیں ۔ کئی برسوں سے Jazz نے اپنے آپ کو ، پچیس ہزار سے زائد کمپنیوں کے ساتھ ، کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سب سے نمایاں بزنس ٹو بزنس ( بی ٹو بی) خدمات فراہم کرنے والے ادارے کے طور پر منوایا ہے۔ Jazz ، بی ٹو بی رسائی کے لحاظ سے ، ملک بھر میں اپنی موجودگی ، چوبیس گھنٹے مستعد سپورٹ اور ہروقت صارفین کی بات پر عمل کرنے کی اہلیت اور سیلز سروسز کے ساتھ ایک انڈسٹری لیڈر ہے۔

Jazz کے وی ، پی بزنس سروسز ڈویژن فیصل ستار نے کہا کہ ، یہ بہت ضروری ہے کہ ہم باقاعدگی کے ساتھ ، اپنے کارپوریٹ صارفین سے ، تنقیدی نقطہ نظر سے ان کے ہمارے ساتھ کاروبار کے تجربے کو جانچنے کےلیے رابطہ کرتے ہیں تاکہ ہم انہیں بہتر ڈیجیٹل سہولتیں مہیا کرسکیں۔ ​

اس ‘‘کسٹمرکنیکٹس’’ ایونٹ میں ، تمام انڈسٹریز کو فائدہ پہنچانے کےلیے ایک ون ونڈ ای کامرس مرکز لانچ کیا گیا ۔ Jazz کی ای سیل سروس ، سمال اور میڈیم سائز انٹرپرائز ( ایس ایم ایز ) کو ان کے سٹور آن لائن بنانے کی سہولت دیتی ہے ، جو شروع سے آخر تک ایک سادہ پلیٹ فارم ہےاور اسے سبسکرپشنز پر خریدنا بہت سہل اور بڑھانا بہت آسان ہے ۔ ایونٹ میں Jazz کے آئندہ منصوبوں کی نشاندہی کی گئی، اور انعامات کے حقدار اپنے صارفین کو ادائیگی کی گئی ، جنہوں نے پاکستان کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ​