انڈسٹری پر راج کے پچیس سال ہونے پر Jazz کا جشن

عامر ابراہیم نے موبل لنک اور Jazz کے سفر شامل صارفین ، دفتری ساتھیوں ، پارٹنرز اور ملازمین کا شکریہ ادا کیا ۔ اسلام آباد ، 8 اگست 2019:​

پاکستان کی سرفہرست ڈیجیٹل کمیونیکشنز کمپنی Jazz ، فون کالز اور میسیجز سے بلند تر ہوکر ، پاکستانیوں کو جوڑنے اور انہیں بااختیار بنانے کے پچیس سال پورے ہونے کا جشن منارہی ہے ۔ پاکستان کا سب سے پہلا سٹارٹ اپ ہونے سے اب تک ، Jazz ، اب اپنے ملک کے سب سے بڑے ڈیٹا اور وائس نیٹ ورک کے ذریعے ہر تین پاکستانیوں میں سے ایک کو بااختیار بناتا ہے ۔ Jazz ملکی معیشت کو ڈیجیٹل بنانے کےلیے بھی ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔​

Jazz اپنی کامیابی کو اجاگر کرتے ہوئے ، ناکامیوں سے سبق سیکھتے ہوئے ، اس سفر کے اہم کرداروں کو سامنے لاتے ہوئے اور اگلے پچیس سال کےلیے تبدیلی کا پیامبر ہونے کی فلاسفی کے ساتھ ، سلور جوبلی منارہا ہے ۔

Jazz کے سی ای او عامر ابراہیم نے کہا کہ Jazz کو موبائل کمیونیکیشنز انڈسٹری پر مکمل توجہ مرکوز کرتے ہوئے اور پاکستان کو باہمی طور پر جوڑنے کے وعدے کے ساتھ شروع کیا گیا ۔ پچیس سال میں ہم چھ کروڑ پاکستانیوں کو ہائی سپیڈ موبائل انٹرنیٹ ، ملک کے سب سے بڑے وائس اور ڈیٹا نیٹ ورک ، جدید وی اے ایس خدمات اور مالیاتی سروسز کے ذریعے بااختیار بناتے ہیں ۔ ہمارا سفر ، سب سے دور دراز علاقوں تک رسائی پر فوکس کرنے ، صارف کا خیال رکھنے کی سوچ اور سب کےلیے مناسب قیمت پر ڈیجیٹل سہولتوں کی فراہمی پر مشتمل رہا ہے۔

عامرابراہیم نے کہا کہ اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ پچیس سالہ راج مخلص صارفین ، ملازمین اور دیگر پارٹنرز کے بغیر ممکن نہ تھا، میں اپنے صارفین کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، جنہوں نے اپنی رابطہ کاری اور مالیاتی ضروریات کی تکمیل کےلیے ہم پر اور ہماری صلاحیتوں پر اعتماد کیا جبکہ ہمیں اپنے آپ کو بہتر بنانے کےلیے ہمیشہ چیلنج کیا۔ میں اپنے ماضی کے اور موجودہ دفتری رفقا کار کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ آپ کی محنت، مہارت اور اپنے آپ کو مختص کرنے پر رضامندی بہت خاص ہے اور اس کی بہت تحسین کی جاتی ہے۔ میں اپنے پارٹنرز کا بھی شکری ادا کرنا چاہتا ہوں جن کے ساتھ ہم نے اپنے صارفین اور وسیع تر کمیونٹی کےلیے غیرمعمولی خدمات پیش کرنے کی خاطر اشتراک کیا ۔

جشن کا آغاز، پچیسویں سالگرہ کے سپیشل لوگو کی رونمائی کرتے ہوئے، وی آن لمیٹڈ کے سی ای او ‘‘یورسولا برنز’’ اور Jazz کے ملازمین ، اعلی حکام کے ساتھ کیا گیا ۔

کمپنی کے سلور جوبلی جشن کے اہم جزو کے طور پر ‘‘Jazz ٹاکس’’ کا اہتمام Jazz ہیڈ آفس میں کیا گیا جہاں کمپنی کے ماضی کے قائدین کو مدعو کیا گیا تھا تاکہ وہ ملازمین کو موبل لنک اور Jazz کے سفر کے بارے میں ایک جھلک دکھاسکیں ۔ اس ایونٹ میں Jazz کے یہ سابقہ ملازمین موجود تھے : زوہیر خلیق ، سابقہ سی ای او ، جنید خان ، سابقہ سی ای او ، پرویز عباسی ، سابقہ سی ایم او ، ریحان لئیق ، سابقہ ایگزیکٹو فنانس اور حمید فاروق سابقہ سی ایف او ۔۔۔

Jazz ٹاکس ، چار حصوں پر مشتمل گفتگو کی سیریز ہے جس کا مقصد ملازمین کو اپنے لوگوں کے ذریعے، Jazz کے سفر کی جھلک دکھانا ہے ۔ الومینائی کے ساتھ غیر رسمی بات چیت کے ذریعے ، Jazz ، اس بات کی خواہش رکھتا ہے کہ ہر ملازم کو کمپنی کے اندر، گزرے اس کے برسوں کے دوران ، ایک موقع فراہم کیا جائے۔